ہماری قیادت ملک و قوم سے مخلص ہے نواز شریف پاکستان کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ محمد شاہد مغل
Posted on December 2, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہماری قیادت ملک و قوم سے مخلص ہے نواز شریف پاکستان کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہاررہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی حکومت پر بلاوجہ تنقید کرنے والے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے، ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انشااللہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دم لے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com