حکومتی پالیسیوں سے عوام میں محرومی بڑھنے لگی: پیپلزپارٹی

Samina Khalid

Samina Khalid

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی بات کی ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے اندر ہر گزرتے دن کے ساتھ احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی نظام کی مضبوطی کے لئے پیپلزپارٹی اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئی۔ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد ایوب نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے پوری قوم سیاسی و فوجی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور سلیم مغل نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی فیصلہ عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے۔