لاہور کی خبریں 16/7/2017

Sajeeda Malik

Sajeeda Malik

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہو رکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک کی صدارات میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ویمنز ونگ لاہور کی جنرل بوڈی کا اجلاس سیکڑٹریٹ داروغا والا میں منعقد ہوا. اجلاس میں پی ایم ایل این یوتھ ویمنز ونگ لاہور کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی. اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا.اور میاں نواز شریف کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا . اجلاس سے خطاب کرتے جنرل سیکڑری ویمنز ونگ لاہور ساجدہ وسیم ملک نے کہا پاکستان کے عوام اپنے وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اور عوام جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں. میںعمران خان کو بتا دینا چاہتی ہوں کے پاکستانی عوام الیکشن 2018 میں ایک بار پھر ن لیگ ہی کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی . میاں نواز شریف نے اس ملک سے اندھیروں کو دور کیا . معیشت کو مضبوط کیا موٹر ویز دیے میاں فیملی کے خلاف تمام شازشوں کو انشااللہ ناکام بنایں گے. اور ایسی تمام شازشوں کی مذمت کرتے ہیں. جے آئی ٹی کے تمام ارکان کیخلاف منتخب حکومت اور پاکستان کیخلاف غداری اور شازش کا مقدمہ چلایا جائیگا. اور اب فیصلہ ہو گیا ہے . وزیر اعظم پاکستان ان سیاسی جوکروں کے کہنے پر کبھی استعفا نہیں دیں گے .ساجدہ ملک نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن واحد قومی جماعت ہے، جس نے خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی چاہے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے،خواتین کو مساوی حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،دین اسلام خواتین کو با اختیار بنانے اور مساوی حقوق دینے پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت سمجھتی ہے کہ خواتین کو عملی میدان سے دور رکھ کر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اداروں کی تضحیک عمران کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے۔ر انا مبشر اقبال

لاہور(۔۔۔۔) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما اور کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روزایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعمران خان ناکام خان بن چکے ہیں ، ان کی تحریک سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،تحریک انصاف کے کارکنان ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ،تحریک انصاف میں بغاوت ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ جنہوں نے اس غریب قوم کے اربوں کھربوں روپے کے قرضے ہڑپ کیے اوروہ ایمانداری ،دیانت اورکرپشن کے خلاف لیکچراوربھاشن دیتے ہیں ان امیر ترین لوگوں نے قرضے ہڑپ کر کے پاکستان کے غریب لوگوں کا حق مارا ہے۔غریبوں ،یتیموں،مسکینوں کا حق مارنے والے اورپاکستان کو کنگال کرنیوالے ان افراد کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گزشتہ70 سالوں میں اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔شفاف احتساب کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ عمران خان کی تحریک پھر ناکام ہوگی ، چار سال عمران خان ناکام رہے اور اب پھر وہ حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کررہے ہیں ۔رانا مبشر نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، اب معاشی حب بنا رہے ہیں،،سی پیک خطے کی عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ۔اداروں کی تضحیک عمران کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے۔ملک کے آئینی اداروں کو گالی دینے اور ان کی تضحیک کرنیوالا کس منہ سے ان کے استحکام کی بات کر سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”مرکے بھی چین نا پایا توکدھرجائیں گے”
دھوپ سڑی قبرستان کی اراضی پر بااثرشخصیات کا قبضہ،مردے دفنانے کے لئے جگہ کم پڑگئی
کاہنہ ،شالیمارٹائون،بھٹوکالونی،ٹبہ انصاریاں رحمت پارک،ریلووالی مسجد کی عوام اسی قبرستان میں اپنے پیاروں کو دفناتی ہے
لاہور( )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کے حلقہ انتخاب میں واقع کاہنہ کے نواحی علاقے یونین کونسل 250تھہ پنجوکے دھوپ سڑی قبرستان کی اراضی پر علاقے کی بااثرشخصیات نے قبضہ کررکھا ہے،مردے دفنانے کے لئے جگہ کم پڑچکی ہے،تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ دھوپ سڑی نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعدداعلیٰ افسران کو درخواست دی کی دھوپ سڑی قبرستان کی کل اراضی تقریبا 70کنال 18مرلے ہے ،جس میں سے تقریبا ڈیڑھ کنال اراضی پر علاقے کی بااثرشخصیات نے قبضہ کرکے مکانات تعمیرکررکھے ہیں،جس کے لئے متعددبار درخواست گزاری کی گئی لیکن کسی بھی اعلیٰ افسریا عہدیدارنے قبرستان کی اراضی کو قبضہ گروپ مافیا سے واگزار نہ کروایا اور قبضہ گروپ مافیا اب تک قبضہ کئے ہوئے ہے،اہل علاقہ کے مطابق ان قبضہ گروپ مافیا کو سیاسی وانتظامی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ،جس بنا پر یہ مافیا اتنا مضبوط ہوچکا ہے کہ کوئی بھی ان سے قبرستان کی اراضی واگزارکروانے کے لئے تیار نہیں، دھوپ سڑی قبرستان میں آس پاس کے علاقوں کاہنہ،تھہ پنجو،دھوپ سڑی،شالیمارٹائون،بھٹوکالونی،ٹبہ انصاریاں رحمت پارک،ریلووالی مسجد ودیگر علاقوں کی عوام بھی اپنے پیاروں کو اسی قبرستان میں دفناتے ہیں،جس کی وجہ سے دھوپ سڑی قبرستان کی جگہ مزیدمردے دفنانے کے لئے کم پڑچکی ہے،اور مردوں کے اوپر مردے دفنائے جارہے ہیں،اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھوپ سڑی قبرستان کی قبضہ کی گئی اراضی کو فوری قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے تاکہ اہل علاقہ اپنے پیاروں کی تدفین اس قبرستان میں کرسکے۔