رہزنوں کو قیادت دیکر عوام نے بڑا نقصان اٹھایا ہے۔ نوابزادہ غلام محمد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نواب آف جوناگڑھ ہزہائی نیس مہابت خانجی کے نواسے نوابزادہ غلام محمد خان نے جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری ‘ سلامی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن خود احتسابی کا متقاضی ہے کیونکہ اپنی غلطیوں سے سیکھے اور ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرانے کا عزم کئے بغیر ہم اپنے مستقبل کو کسی طور محفوظ ‘ پر امن اور خوشحال نہیں بناسکتے اسلئے پاکستانی عوام اور بالخصوص جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کو اپنے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی اور قائدین کے بھیس میں چھپے رہزنوں کو پہچان کر ان سے نجات حاصل کرنی ہوگی کیونکہ اب یہ بات واضح و ثابت ہوچکی ہے کہ جوناگڑھ ہا ¶س پر قابض خودساختہ نواب‘ جہانگیر خان نے نہ صرف جونا گڑھ ہا ¶س کے کمرشیل استعمال کے ذریعے جونا گڑھ کی شناخت کو مجروح کرکے حاکمان و وارثان جونا گڑھ کو اذیت پہنچائی ہے بلکہ ذاتی مفادات کیلئے جونا گڑھ فیڈریشن بھی جرائم پیشہ عناصر کے سپرد کرکے فیڈریشن سے وابستہ جماعتوں اور برادریوں کی حق تلفی کی ہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والی مراعات کو بھی ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہوئے جونا گڑھ کے عوام کو بدترین نقصان پہنچایا ہے۔

نوابزادہ غلام محمد خان نے مزید بتایا کہ جہانگیر خانجی نہ صرف جونا گڑھ کی عوام کے نام پر ملنے والی سینکڑوں ایکڑ اراضی اور ویزے غیر متعلقہ افراد کو فروخت کرکے جونا گڑھ کی برادریوں کو بدترین نقصان پہنچانے کا مجرم ہے بلکہ نواب جونا گڑھ سوسائٹی کے نام پر جونا گڑھ کی برادریوںسے دھوکا و فراڈ کرکے کئی غریبوں اور بیوا ¶ں کو خودکشی پربھی مجبور کرچکا ہے اور اس حوالے سے اس پر اینٹی کرپشن ‘ایف آئی اے اور نیب میں کیسز بھی چل رہے ہیں اسلئے جب تک عوام ایسے دھوکہ بازوںا ور مفاد پرستوں کے شکنجے سے خود کو آزاد نہیں کراکر انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں قومی اداروں کی مدد نہیں کرینگے وہ آزادی کے حقیقی لطف اور خوشحالی سے فیضیاب نہیں ہو پائیں گے۔