حکمران عوام سے لاتعلق اور غافل ہو چکے ہیں،خالد پرویز
Posted on September 21, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکمران عوام سے لاتعلق اور غافل ہو چکے ہیں۔ انہیں بیرونی دوروں سے فرصت نہیں اور عوام کو بجلی، گیس، پٹرول کے بل دیکھ کر دورے پڑ رہے ہیں۔ تجارتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے اور اس کی مشکلات ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اب حکومت پراپرٹی ٹیکس میں 500 فیصد تک اضافے کا پروگرام بنا رہی ہے۔
پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی نہیں بلکہ اس کی وصولی کا میکنزم درست کرنے کی ضرورت ہے کہ مک مکا سے حکومتی خزانے میں 100 روپے کی بجائے 10 روپے ہی جاتے ہیں۔ حکومت جان لے کہ تمام تاجر تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ پراپرٹی ٹیکس میں ایسا خوفناک اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کاروباری برادری پہلے ہی بڑی مشکلات کا شکار ہے ان حالات میں حکومت ایسے کالے قوانین کے نفاذ سے باز رہے۔