کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ حق پرست قیادت گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے پر یقین رکھتی ہے حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اور ہم اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے کو شاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے مہران ٹائون کے لئے P.M.T کا افتتاح کے موقع پرکیا اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN بلدیہ کورنگی کورنگی زون محمد مبین صدیقی ا ور دیگر افسران موجود تھے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے وہاں موجود علاقے کے لو گوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ P.M.T کی تنصیب کے بعد علاقے کے مکینوں کوبجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ تھاجسے Kالیکٹرک اورحق پرست قیادت نے مل کر حل کیا ہے اور انشااللہ کورنگی کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی فراہمی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں حائل مسائل کے خاتمے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔