حکمران اللہ کی خوشنودی کیلئے عوامی مسائل کا حل تلاش کرکے عوام کو اذیت سے نجات دلائیں
Posted on June 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : گرمی کی شدت اور رمضان کی آمد اس بات کا تقاضہ کررہی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر توانائی بحران کا حل تلاش کرکے روزہ دار عوام کو ماہ صیام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، سی این جی کی بندش اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے، رشوت، سفارش و اقربا پروری کا خاتمہ کرکے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی، پریشانیوں کو بھول کر رب رحمن کی عبادت وبندگی کی جانب توجہ دے سکیں اور روزہ دار سحرو افطار میں اللہ کی نعمتوں سے مستفید ہو سکیں۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی، چیئرمین سماجی ونگ محمد رئیس، چیئرمین ہیلتھ ونگ ڈاکٹر سکندر شیخ، چیئرمین تعمیر نو ونگ ارشد انور، چیئرمین ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر عارف و دیگر نے حکومت سے سیکورٹی اقدامات موثر بنا کر عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور ٹریفک نظام بہتر بناکر ماہ رمضان میں ٹریفک جام کی اذیت سے عوام کو نجات دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور حکومت دونوں کے حالات انتہائی خراب ہیں اور اگر رمضان میں حکمرانوں نے عوام کی بد دعائیں لیں تو شاید آنے والی عید قرباں پر حکمرانوں قربانی دینے پر مجبور ہو جائیں اسلئے اللہ کی خوشنودی کیلئے حکمران عوامی مسائل کا حل تلاش کریں اور عوام کو اذیت و پریشانی سے نجات دلائیں۔