کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قا ئد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت اور ان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں شب وروز مصروف ہیں اور انشاء اللہ قائدکی تعلیمات پر عمل کر کے عوام کو بلا تفریق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے ضلع کورنگی ،کورنگی زون کی یونین کونسل 2 قیوم آباد میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران ،کے ۔الیکٹرک کے افسران ،محکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میں موجود عوام نے اپنے در پیش مسائل سے آگاہ کیا اورکھلی کچہری کے انعقاد پر الطاف حسین بھائی اوررکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرزادہ کی کاوشوں کو سراہاجس پر انہوں نے تمام مسائل حل کروانے کے احکامات موقع پر موجود متعلقہ افسران کو جاری کئے اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔