قیادت کا اعتماد ہمارے ساتھ ہے۔ لیبرونگ نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ بلدیاتی میدان میں اُترے گی : شہزاد انور

لاہور : بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پرہونے سے پاکستان مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن کو بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر رہنماء اورچیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رہنما رائو ناصر علی خان مئیو، صدر لیبرونگ لاہور چوہدری شہزاد انور اور میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں ملک بھرسے کلین سویپ کریگی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے ملک کوآگے بڑھنے اورترقی کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی اورصوبائی حکومت نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے جبکہ دیگرمسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہو رہے ہیں اوراب بلدیاتی الیکشن کرواکرحکومت عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کررہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ایک عزم مسلسل کے ساتھ ان مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اپنی حب الوطنی اورعوام دوستی کے جذبے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ان مسائل کی خلاف جنگ ضرور جیتے گی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک کو درپیش چیلنج سخت فیصلوں کے متقاضی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جرات کیساتھ فیصلے کر رہی ہے۔