غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) غزہ کی طرف سے اسرائیل کے متعدد مقامات پر راکٹ حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے لئے بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے روزنامہ ” کیلکالسٹ “کے مطابق بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس وقت اسرائیل کی فضائی حدود کو صرف اندرونی پروازوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
خبر کے مطابق اسرائیل کے بن گورئین انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے متبادل کے طور پر زیرِ استعمال ‘رامون ائیر پورٹ’ بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھُلا ہے لیکن فضائی کمپنیوں نے 18 مئی بروز منگل تک پروازیں معطل رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل محکمہ ائیر پورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بن گورئین ایئر پورٹ سے کل متوقع 40 پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
رائل کیریبین انٹرنیشنل بحری رسل و رسائل کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کے لئے پروازیں روک دی گئی ہیں۔
کمپنی کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ماہ جون میں اسرائیل کی ہائفہ بندرگاہ سے پروازیں شروع کی جائیں گی۔