حکمران جس راستے پر چل پڑے ہیں وہ تباہی کی طرف جاتا ہے، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے خواب دکھائے تھے مگر اب مسلسل کڑوی گولیاں کھلا رہی ہے،لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بجلی صارفین پر چھ فیصد اضافی ٹیکس لگانے سے عوام مزید پس جائیں گے۔

حکومت لوگوں کو قسطوں میں مارنے کے بجائے ایک ہی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دے، سید منور حسن کا کہنا تھا کہ حکمران جس راستے پر چل پڑے ہیں وہ تباہی کی طرف جاتا ہے، وہ لوگ جو کل تک میاں برادران کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے تھے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔