لاہور (جیوڈیسک) چالیس سال سے زائد مسکراہٹیں بکھیرنے اور لازوال کردار ادا کرنے والے جمیل فخری کو اپنے پرستاروں سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے، ڈرامہ اندھیرا اجالا کے کردار انسپکٹر جعفرحسین میں ایسے ڈھلے کہ عوام کو تھانہ کلچرسے خوب روشناس کرا دیا۔
1946 میں جنم لینے والے جمیل فخری نے فنی سفر کا آغاز 1960کی دہائی میں تھیٹر سے کیا ۔ تھیٹر ، فلم ، ٹی وی میں جو بھی کردار ملا اس کو اپنی ادارکاری سے ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔
ڈرامہ اندھیرا اجالا میں تھانیدار جعفر حسین کے کردار میں ایسے ڈھلے کہ عوام کو تھانہ کلچر سے خوب روشنا س کرایا۔
دلدل، تانے بانے، وارث، ایک محبت سو افسانے میں ان کے کردار سپرہٹ رہے۔ پچاس سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کرنے والے جمیل فخری اپنی اداکاری کے باعث ہمیشہ عوام کے دلوں پر راج کرتے رہے۔
جمیل فخری اپنے جواں سال بیٹے کے امریکہ میں قتل کے بعد تنہائیوں میں کھو گئے، بیٹے کے غم میں جمیل فخری سے مسکراہٹیں روٹھ گئیں اور فالج کے جان لیوا حملے میں 9 جون 2011 میں لاہور میں چل بسے۔