معروف موسیقار خواجہ خورشید انور کی آج 30 ویں برسی

khawaja Khurshid Anwar

khawaja Khurshid Anwar

لاہور (جیوڈیسک) ان گنت لافانی گیتوں کی دھنیں ترتیب دینے والے ملک کے معروف موسیقار خواجہ خورشید انور کی تیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

میانوالی میں پیدا ہونیوالے خواجہ خورشید انور ان فنکاروں میں سے ایک تھے جن کی تخلیق کی ہوئی فلمی دھنیں آج بھی سننے والوں کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ خواجہ خورشید انور کے تخلیقی سفر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے ہوا تھا۔ خواجہ خورشید انور انیس سو تریپن تک بھارتی فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگاتے رہے، بعد ازاں وہ پاکستان منتقل ہو گئے۔ خواجہ خورشیدانور موسیقار کے علاوہ ایک شاعر اور کامیاب ہدایتکار بھی تھے۔

پاکستان میں ان کی دھنوں کی بدولت کئی فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ برصغیر کے لیجنڈ موسیقار خواجہ خورشید انور انیس سو چوراسی میں جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے مگر ان کا فن انہیں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔