بھارت (جیوڈیسک) کرکٹ کی دنیا پر ایک عرصہ تک حکمرانی کرنے والے بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر آج 42 برس کے ہوگئے۔ سابق کرکٹر کیریئر میں کیا کیا کارنامے سر انجام دے چکے ہیں ، بھارت کے سابق کرکٹر سچن رمیش ٹنڈولکر نے دوران کیرئیر بے شمار ریکارڈز اپنے نام کئے ، لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی بلے باز نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ 200 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 53.78 کی اوسط سے 15921رنز سکور کئے جس میں 51 سنچریاں شامل تھیں۔
لٹل ماسٹر نے 463 ایک روزہ میچوں میں 18426 رنز بنائے جس میں ایک ڈبل سنچری سمیت 49 سنچریاں شامل ہیں ۔ ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میچوں میں ٹنڈولکر صرف ایک میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر سکے لیکن وہ آئی پی ایل میں حریف بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔