کراچی(اسپورٹس رپورٹر) معروف فٹ بالر اور اسپورٹس فوٹو گرافر مستان خان کی یاد میں سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام منعقد تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین حسین چاچا نے کہاکہ مستان خان کی رحلت سے فٹ بال کے حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا فٹ بال کے حلقوں میں مستان خان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی اس موقع پر سوسائٹی برادرز کے کوچ نور احمد نورا نے کہا کہ مستان خان اپنی فوٹو گرافی کے ذریعے فٹ بال کے کھیل کی مثالی خدمت کی انہوں نے غریبوں کے کھیل فٹ بال کی جس طرح اپنے فوٹو گرافی کے ذریعے فروغ دیا اس کی مثال دینا مشکل ہے
مستان خان نے اپنے زندگی کا طویل حصہ فٹ بال کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں وقف کیا اجلاس میں سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کیماڑی کے صدر ندیم خان ،سیکریٹری عارف زمان اور عہدیدار،ممبران اور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تعزیتی اجلاس میں مستان خان کو فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے 40 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا کی گئی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔