معروف بھارتی گلوکار سونو نگم چالیس برس کے ہو گئے

Sonu council

Sonu council

بھارتی (جیوڈیسک) لیجنڈ گلوکار محمد رفیع کی چھاپ لئے فلمی دنیا میں آنے والے گلوکار سونو نگم چالیس برس کے ہو گئے۔ بھارتی گلوکار سونو نگم تیس جولائی انیس سو تہتر کو بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گلو کاری کا آغاز تین برس کی عمر میں کیا۔

جب انہوں نے اپنے والد کے ساتھ محمد رفیع کا مشہور گیت “کیا ہوا تیرا وعدہ” اسٹیج پر گایا۔ سونو نے پہلا فلمی گیت انیس سو نوے میں فلم “جانم” میں گایا جو کبھی منظرعام پر نہیں آیا۔ انیس سو ستانوے میں فلم “بارڈر” کے گانے “سندیسے آتے ہیں” سے انہیں اچھے پلے بیک سنگر کے طور جانا جانے لگا۔

اسی برس فلم پردیس کے گانے”یہ دل دیوانہ” نے ان پر لگی محمد رفیع کی چھاپ کو مٹانے میں مدد کی۔ سونو نگم نے “میں ہوں نہ کل ہو نہ ہودل چاہتا ہے کبھی خوشی کبھی غم اوم شانتی اوم” جیسی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ وہ چار فلم فیئر اور ایک نیشنل فلم ایوارڈ جیت چکے ہیں۔