معروف صحافی اور کالم نویس حامد قاضی کے گھر چوری کی واردات۔ چور گھر سے قیمتی سامان لے اڑے

Robbery

Robbery

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) معروف کالم نویس اور انٹر نیشنل میڈیا فورم کے ضلعی صدر حامد قاضی کے گھر گھنگ روڈ سٹریٹ نمبر تین میں گزشتہ رات چوری کی واردات کے دوران چور گھر سے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

پچھلے چھ روز سے گھنگ روڈ پر اس طرح کی یہ چوتھی واردات ہے جس میں چور صرف سردیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گرم ملبوسات اور کھیس کمبل رضائیاں ہی چراتے ہیں ۔ اور یہ وارداتیں عام طور پر گھروں کی چھتوں پر الگ تھلگ موجود سٹور روموںپر ہو رہی ہیں۔

علاقہ کی ڈی پی او شیخوپورہ سے اپیل ہے کہان چوروں کا پتہ لگایا جائے اور ان سے چوری شدہ مال برآمد کروایا جائے۔