لندن (جیوڈیسک) معروف قانون دان بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں انتقال کرگئے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کئی دنوں سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ علالت کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔
بیرسٹرعبدالحفیظ پیرزادہ 1941 میں پیدا ہوئے ان کا شمار ملک کے معروف قانون دانوں میں کیا جاتا تھا انہوں نے 1973 کے آئین کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے وہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے قانونی مشیر بھی رہے۔
انہوں نے ذوالفقار بھٹو کا کیس بھی لڑا۔ عبدالحفیظ پیرزادہ 1970 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جب کہ وہ وفاقی وزیر کے فرائض بھی انجام دے چکے تھے۔