معروف نعت گو شاعر پیر سید غلام اکبر آزاد شاہ اپنے وقت کے ولی کامل تھے

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) معروف نعت گو شاعر پیر سید غلام اکبر آزاد شاہ اپنے وقت کے ولی کامل تھے۔ جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت اور صحابہ کرام کی شان کو اجاگر کیا۔

ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی ، ضلعی صدر سید غوث شاہ گیلانی ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ ، تحصیل صدر قاری ابو بکر چشتی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض مہروی ، بزم مہریہ نصیریہ کے سرپرست ملک محمد اکرم سواگ ، صدر عبدالحمید چشتی ، جنرل سیکریٹری شیخ وسیم ، نائب صدر عبدالحمید زرگر ، ناظم شیخ محمد رمضان ، جوائنٹ سیکریٹری شیخ محمد رضوان ، سیکریٹری اطلاعات محمد امیر فیاضی و دیگر نے مرحوم کی وفات پر رنجم و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے بلند درجات کی دعا کی۔