معروف نعت گو سرائیکی شاعر سید غلام اکبر شاہ آزاد بقضائے الٰہی وفات پا گئے

Syed Ghulam Akbar Shah Azad

Syed Ghulam Akbar Shah Azad

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) معروف نعت گو سرائیکی شاعر سید غلام اکبر شاہ آزاد بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ جن کی نمازہ جنازہ جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں سرکی تحصیل علی پور میں ادا کی گئی۔ جس میں علما ، مشائخ ، وکلا صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم کا لکھا ہوا نعتیہ کلام علما کرام اپنی تقاریر میں جبکہ نعت خواں اور قوال حضرات بڑے ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں۔ مرحوم سچے عاشق رسولۖ تھے۔ جنہوں نے اپنی شاعری سے ہزاروں افراد تک حضورۖ کی تعلیمات پہنچائیں۔