معروف شاعر احمد فراز کے گھر ڈکیتی، ڈاکو زیورات، نقدی، موبائل ، لیپ ٹاپ لے اڑے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق پانچ مسلحہ ڈاکو احمد فراز ﴿مرحوم﴾ کے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے ان کے بیٹے سرمد فراز اور ان کی اہلیہ کو یرغمال بنایا اور احمد فراز کی بیوہ کو کمرے میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکو گریل کاٹ کر اندر داخل ہوئے جبکہ دو باہر موجود رہے گھر میں داخل ہونے والے 3 ڈاکوؤں نے ماسک پہن رکھے تھے اور پشتو زبان میں گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکو 10 تولہ سونا، نقدی، موبائل فون اور لیپٹ ٹاپ لے گئے۔ ڈاکو احمد فراز کی بیوہ کے کمرے سے تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس بھی لے اڑے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے فنگر پرنٹس اور لیپ ٹاپ کا سیریل حاصل کر لیا ہے۔ احمد فراز کے بیٹےسرمد فراز کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، احمد فراز کا گھر تھانہ آب پارہ کے قریب واقع ہے۔