معروف شاعر و کالم نگار عباس تابش کی نئی کتاب ”شجر تسبیح کرتے ہیں” شائع ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور : معروف شاعر و کالم نگار عباس تابش کی نئی کتاب ”شجر تسبیح کرتے ہیں” شائع ہو گئی ہے۔ عباس تابش کی اس سے قبل بھی شاعری کی 7 کتب شائع ہوچکی ہیں۔ یاد رہے کہ عباس تابش کو اس سال حکومت پاکستان صدارتی تمغہِ امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

شاعری کی آٹھویں کتاب ”شجر تسبیح کرتے ہیں” شائع ہونے پر اصغر ندیم سید، عطاء الحق قاسمی ، ڈاکٹر ضیاء الحسن، اجمل جامی، فرخ شہباز وڑائچ، سعادت علی شاہ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، ادبی و صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ کے تمام ممبران و عہدیداروں نے عباس تابش کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مزید کامیابیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورت اور دلنشیں غزلوں پر مشتمل مذکورہ کتاب اردو شاعری میں ایک گرانقدر اضافہ ہے جس کا ہر شعر اپنے اندر معنی کا ایک جہاں سموئے ہوئے ہے۔ کتاب ہذاء میں تصوف پر مبنی بہت سے ایسے حسین اشعار بھی شامل ہیں جو سوچ کو نئی جہت عطا کرتے ہیں۔