معروف سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے راہنما حبقوق گل پر پولیس تشدد کی پر زور مذمت
Posted on December 24, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: مختلف اقلیتی رہنمائوں سمیت سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کے راہنمائوں نے معروف سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے راہنما حبقوق گل پر پولیس تشدد کی پر زور مذمت کی ہے ہیومن رائٹس فوکس پاکستان کے صدر نوید و الٹر نیشنل مینارٹیز کے چیئرمین روبن ڈانیل’ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شیخ فرخ ‘ راجہ ٹامس ملک سہیل و دیگر راہنمائوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح حبقوق گل کو انکے گھر سے اٹھا کر تھانہ کوتوالی میں رات بھر انکے 14 سالے بیٹے سمیت تشدد کیا گیا اور انہیں مسیحی ہونے کے طعنے اور لفظ چوڑا تک کہا گیا یہ ملک میں مذہبی تعصب’ پولیس گردی اور پولیس سٹیٹ کا واضح ثبوت ہے۔
اس موقع پر حبقوق گل نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اقلیتی فرد ہونے کی وجہ سے اتنے تکلیف دہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہ وہ آج اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر اقلتیوں کے لیڈروں کوئی قدر نہیں تو عام اقلیتی فرد کی کیا اہمیت ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com