کوٹلہ ارب علی خان : معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ فضل علی کی دعوت پر ممبر پنجاب اسمبلی نے یونین کونسل چڑیاولہ کے گاوں سنگلہ کا دورہ کیا راجہ فضل علی نے سنگلہ میں کس کے ساتھ حفاظتی دیوار تعمیر کیے جانے اور اضافی آبادی سنگلہ کو بجلی فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا جس پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے 25لاکھ کی گرانٹ دینے اور دو ماہ کے اندر اضافی آبادی کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا سنگلہ میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ لالہ محمد افضل ، وائس چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ راجہ محمد ایوب، ملک یسین کسان کونسلر یونین کونسلر چڑیاولہ، راجہ ندیم کونسلر یونین کونسل چڑیاولہ ، راجہ سعید احمد فراز ، راجہ علی اصغر نندوال، راجہ مہندی سنگلہ چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ ککرالی ، چوہدری راشد لنگڑیال ، ملک محمود سمرالہ، ذوالفقار بٹ ککرالی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
کوٹلہ ارب علی خان( )قومی وسائل کو اجتماعی مفاد کیلئے استعمال میں لایا جائے تو لوگوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں گے ملکی اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے ہمیں اجتماعی طور پر کوشش کرنا ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے پر عزم ہے موجود ہ حکومت میں اربوں کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبل چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے یونین کونسل چڑیاولہ کے گاوں سنگلہ میں معززین کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں حلقہ کی عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا تھا اور ہمیں منتخب کر کے پاکستان کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا تو اسی کے نتیجے میں آج حلقہ این اے 107 تعمیر ترقی کے حوالے سے صوبہ پنجاب میں ایک مثالی حلقہ بن چکا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ کے ایک عام فرد کو بھی حکومتی کارکردگی کے حوالے سے سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت میں ایک واضح فرق نظر آئے گا کیوں کے ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے ہم نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دی ہے انھوں نے اس موقع پر اہلیان سنگلہ کو یقین دلایا کہ ان کی مشکلات جلد دور ہوں گی اور انکے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ لالہ محمد افضل ، وائس چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ راجہ محمد ایوب، ملک یسین کسان کونسلر یونین کونسلر چڑیاولہ، راجہ ندیم کونسلر یونین کونسل چڑیاولہ ، راجہ سعید احمد فراز ، راجہ علی اصغر نندوال، راجہ مہندی سنگلہ چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ ککرالی ، چوہدری راشد لنگڑیال ، ملک محمود سمرالہ، ذوالفقار بٹ ککرالی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمدآج پاکستان مسلم لیگ ن آفس گلیانہ روڈ کھاریاں میں عوامی مسائل سنیں گے میونسپل کمیٹی کھاریاں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین و کونسلرز بھی انکے ہمراہ ہوں گے محکمہ پبلک ہیلتھ کے تحت کھاریاں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائیگی اس موقع پر کھاریاں میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا دورہ بھی کریں گے ۔