سرکردہ قطری رہنماں کی اقتدار سے علیحدگی کا امکان

Qatar Prime Minister

Qatar Prime Minister

قطر (جیوڈیسک) قطر کے طاقتور وزیراعظم ملک میں اقتدار کی منتقلی کے ایک وسیع تر عمل کے دوران اپنے عہدے سے دستبرداری کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ وحہ سے موصولہ رپورٹوں میں نیوز ایجنسی روئٹرز نے یہ بات عرب اور مغربی ملکوں کے سفارت کاروں کے حوالے سے بتائی ہے۔ روئٹرز کے مطابق قطر میں ایسی کسی بھی تبدیلی سے خارجہ پالیسی میں قدرے غیر یقینی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ امکان بھی ہے کہ قطر کے امیر اقتدار اپنے بیٹے اور ولی عہد شیخ تمیم کے حوالے کر دیں گے۔ دوحہ میں ایک مغربی سفارتکار کے مطابق قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کافی عرصے سے یہ سوچ رہے تھے کہ اقتدار اپنے بیٹے شیخ تمیم کے حوالے کر دیں۔ خلیجی ریاست قطر قدرتی گیس برآمد کرنے والا ایک اہم عرب ملک اور امریکا کا اتحادی ہے۔