لاہور : معروف لکھاری اختر عباس کی یوبی ایل ایوارڈ یافتہ کتاب ڈریگن کی واپسی کی تقریب پذیرائی پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔
یہ تقریب پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ، کاروان ادب، رابعہ بک ہائوس اور وفائے پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی ۔جس میں رئوف طاہرکالم نگار، سلمان عابد کالم نگار،عبدالمجیدساجد نائب صدرلاہور پریس کلب ، ظہیراحمد بابرلاہورپریس کلب ،تاثیر مصطفےٰ کالم نگار، فرخ شہباز وڑائچ صدر پی ایف یو سی ،مظہر صدیقی ،نزیرانبالوی،ندیم اختر، عبدالصمدظفر،اظہر عباس،وسیم کھوکھر اور ملک بھر سے ادیبوں، صحافیوں ،مدیران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے اختر عباس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور ان کی بچوں کی تعمیر سازی میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ اخترعباس نے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی مزید اپنے حصے کاکام کرنا ہے۔ بچوں کے لیے لکھنا ہم سب پر قرض ہے جسے ادا کرنا چاہیے۔
نورالہدیٰ سیکرٹری اطلاعات پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ 0300-4532369