گجرات کی خبریں 15/1/2014

جشن عید میلاد النبیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا عظیم الشان جلوس نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات سے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت کی زیرقیادت نکالا گیا۔ جلوس میں علماء ومشائخ سمیت ہزارہا غلامان رسول نے شرکت کی
گجرات(جی پی آئی)جشن عید میلاد النبیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا عظیم الشان جلوس نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات سے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت کی زیرقیادت نکالا گیا۔ جلوس میں علماء ومشائخ سمیت ہزارہا غلامان رسول نے شرکت کی۔ بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ اور جی ٹی روڈ کے تاجروں اور اہلیان گجرات نے تاحد نگاہ پھیلے ہوئے اس جلوس میلاد کا تاریخ ساز استقبال کیا اور منوں پھول پتیاں نچھاور کیں۔ جبکہ راستے مین جگہ جگہ شرکاء کیلئے مٹھائیوں اور کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کے اختتام پر چوک جی ٹی ایس گجرات میں عظیم الشان میلاد النبی ۖ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر محمد افضل قادری نے میلاد النبیۖ کے فضائل و برکات کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہۖ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ہی فلاح دارین کا باعث اور میلاد مصطفی ۖ کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ۖ کو حقانیت اسلام پر روشن ترین دلیل بنا کر بھیجا، آپ کے حیران کن جسمانی محاسن، آپ کے پسینہ وپیشاب سے خوشبو کا مہکنا،آپ کے دانتوں سے نور کا نکلنا،آپ کے تھوک کا صحابہ کرام کا اپنے منہ پر ملنا اور آپ کے چہرہ مبارک کے حسین جلوئوں کو دیکھ کر یہودیوں کے عبد اللہ بن سلام کا اسلام قبول کرنا، آپ کے رسول برحق ہونے کی واضح نشانیاں ہیں۔ اسی طرح آپ ۖ کے ہاتھوں خلق کثیر کے سامنے چاند کے دو ٹکڑے ہونا،ڈوبے ہوئے سورج کا واپس لوٹانا،انگلیوں سے پانی کے چشمے برآمد فرمانا،متعدد جانوروں سے کلام کرنا آپ کے رسول اللہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ یوں ہی آپ کا کسی انسان سے نہ پڑھنے کے باوجود قیامت تک پوری انسانیت کے لئے کامل،اکمل اور فلاح دارین کا ضامن مکمل ضابطہ پیش کرنا،روزِ روشن کی طرح بیّن دلیل ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فیض یافتہ اور اس کے رسول ہیں ۔اسی طرح آپ کی ہزاروں پیش گوئیاں کا سچ ثابت ہونا بھی آپ کی صداقت واضح کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا لیکن دشمنان ِ اسلام کی خطر ناک شازشوں کے نتیجے میں وطن عزیز میں لادینیت اور تباہ کن فحاشی بڑی تیز ی سے پھیل رہی ہے جس کے انسداد اور نظام مصطفی ۖ کے نفاذ کیلئے ضروری ہے کہ مسلمان منظم ہو کر کردار ادا کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عالمی تنظیم اہلسنت جلد کراچی،لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں زبر دست دھرنے دے کر حکومت کو میلاد النبیۖ کے مقاصد کی طرف متوجہ کرے گی۔ کانفرنس میں ایک قرار داد کے ذریعے پاکستان میں نظام مصطفی اور نظام خلافت ِ راشدہ فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ایک اور قرارداد میں فحاشی کے انسداد، مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور غیراسلامی لباس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ جلوس سے صاحبزادہ مفتی محمد معروف سبحانی، علامہ ابو تراب بلوچ، مولانا منیر شاد، پروفیسر بشیر مرزا، ابو الغازی شبیر حسین ساہی قادری،محمد الیاس ذکی،مصطفی کمال و دیگر علماء نے خطابات جبکہ قاری خالد محمود، مدثر شریف ودیگر نے خوبصورت انداز میں ثناء خوانی رسول کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے پاکستان و انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 19واں سالانہ عظیم الشان و تاریخی جلوس عید میلاد النبی ۖ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات سے نکالا گیا
گجرات(جی پی آئی)جمعیت علمائے پاکستان و انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 19واں سالانہ عظیم الشان و تاریخی جلوس عید میلاد النبی ۖ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات سے نکالا گیا ، جلوس کا جگہ جگہ والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا ،ا ور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، جلوس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ۖ جمعیت علمائے پاکستان و انجمن نوجواناں اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی ، جلوس جی ٹی ایس چوک پاکستان میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی ۖ و نظام مصطفی ۖ کانفرنس کی صورت میں اختتام پذیر ہوا ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حکیم افتخار نورانی نے کہا کہ آج کا دن ہم سے نظام مصطفےٰ ۖ کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے ، جنرل سیکرٹری جے یو پی چوہدری فیاض حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفی کے نور سے نظام مصطفی ۖ نافذ ہو گا ، ممتاز عالم دین علامہ انوار الحق علوی نے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت اسلامیہ حضرت امام شاہ احمد نورانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، ملک عامر نواز سابق نائب ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر نورانی کو عام کرنے سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا ، جلوس کی قیادت حکیم افتخار نورانی ، چوہدری فیاض حسین نورانی ، علامہ انوار الحق علوی ، ملک عامر نواز سابق نائب ناظم ، علامہ افضل قادری آف چاچووال ، قاری فیاض چشتی ، راجہ سلامت علی ، ملک عنصر محمود ، صوفی شہباز کیلانی ، علامہ محمد طارق نقشبندی ، علامہ امجد فاروق کیلانی ، حکیم قمر افضل ، علامہ قاری محمد اعظم ، صاحبزادہ محمد طلحہ نورانی ، خلیل انور بابر سابق کونسلر ، اعجاز بٹ ، خادم حسین ، میاں امجد پرویز سابق کونسلر نے کی ، جلوس کے ہمراہ قائمقام ڈی پی او گجرات غلام مصطفےٰ گیلانی ، SHOیوسف تارڑ ،بھاری نفری کے ہمراہ رہے ، اور آخر تک جلوس کو مکمل سیکورٹی فراہم کی ، انجمن تاجران چوک نواب صاحب و مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں حاجی ارشد محمود ، ملک جاوید اختر اعوان ، خالد اصغر نے جلوس کے شرکاء کو طلائی ہار پہنائے اور پھولوں کی بارش سے استقبال کیا ، یوں یہ ایک عظیم الشان اور روحانی اجتماع مولانا جہانگیر چشتی کی دعا سے اختتام پذیر ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے پاکستان و انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 19واں سالانہ عظیم الشان و تاریخی جلوس عید میلاد النبی ۖ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات سے نکالا گیا
گجرات(جی پی آئی)جمعیت علمائے پاکستان و انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 19واں سالانہ عظیم الشان و تاریخی جلوس عید میلاد النبی ۖ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات سے نکالا گیا، جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل دارلعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، جبکہ ممتاز ثناء خواں مظہر عزیز قادری ، مظہر اقبال ، صوفی محمد احسان اور حارفظ وقار قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری اور محمد اعظم شاکر نے خصوصی خطاب فرمایا ، جبکہ خطیب جامعہ مسجد کمالہ حافظ عمر فاروق نے ختم شریف پڑھا اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے پیر سید محمد زمان علی شاہ آف کمالہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا فرمائی ، ختم قل میں صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید امتیاز حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید غلام دستگیر شاہ ، صاحبزادہ پیر سید علامہ فیضان الحسن شاہ ، صاحبزادہ ڈاکٹر سید بابر حسنین رضوی ، سید سجاد بخاری ، سید تجمل حسین شاہ آف سادہ چک ، سید محمود الحسن شاہ سادہ چک ، سید حامد حسین شاہ سادہ چک ، سید حیدر شاہ سرگودھا ، سید کوثر حسین سیالکوٹ ، کیپٹن سید برکات حسین شاہ ، سید نوازش علی شاہ ، کرنل نقہی شاہ ، سید عین بخاری مدنی ، سید شہباز حسین شاہ ، سید جواد مہدی ، پروفیسر سید سعادت مہندی ، سید فراز مہدی ، سید اسلم شاہ ، عابد شاہ ، ابرار شاہ ، سید اویس سرفراز ، رئیس اعظم صابووال الحاج خان الملک ، چوہدری اکبر آف موسیٰ کمالہ ، مبشر آف کھیپڑانوالہ ، حافظ امجد قادری ، محمد بابر قادری ، میجر مبارک ، ارشد نمبردار ، مہندی حسن مہر آف ہالینڈ ، چوہدری محمد فیاض ، چوہدری محمد رشید ، حافظ نذر ، محمد ریاض و دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، آخر میں صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری نے ختم قل میں شریک تمام فرزندانِ اسلام کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے دکھ اور غم کی گھڑی میں ان کی دھارس بندھائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی آئینی حدو د میں رہتے ہوئے کام کریں خصوصاً نئے آرمی چیف کی ذمہ داری ہے
گجرات(جی پی آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی آئینی حدو د میں رہتے ہوئے کام کریں خصوصاً نئے آرمی چیف کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تاثر کو زائل کریں کہ فوج حکومت کے ماتحت نہیں ہے جبکہ حکومت چلانا پارلیمنٹ اور منتخب قیادت کا کا م ہے نہ کہ عدلیہ کا عدالتوں کو حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے اور آج کی عدلیہ اچھے انداز میں کام کر رہی ہے منگل کے روز گجرات پریس کلب میں صحافیوں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب عدالت میں پیش ہو کر نواز شریف حکومت سابق فوجی آمر کے ٹرائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے دبائو کو ڈی فیوز کر دیا ہے کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ایک آمر کی عدالت کی پیشی سے حکومت کو ڈرایا جارہا تھا سابق صدرآصف علی زرداری نے عدالت میں پیش ہو کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر ایک سابق سویلین صدر عدالت میں پیش ہو سکتا ہے تو سابق آمر صدر کوبھی عدالت میں پیش ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر چہ بلدیاتی انتخابات کا عمل ایک مرتبہ پھر رک گیا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کیلئے تاریخی سبق یہ ہے کہ جس حکمران جماعت نے بھی انتخابات سے پہلے ایسے اقدامات کئے جس سے اسے کامیابی ملے تو ایسے اقدامات ہمیشہ انتشار کا باعث بنے چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شفاف انتخابات صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو مضبوط بنا کر ہی کرائے جا سکتے ہیں کیونکہ 2013ء کے عام انتخابات کے شفاف ہونے کے سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ صرف الیکشن کمیشن کی کمزوری کی وجہ سے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو اکانومی ، انرجی اور دہشتگردی جیسے قومی مسائل کا سامنا ہے جن سے نبرد آزما ہونے کیلئے ساری قوم کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہیں بالخصوص دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تما م سیاسی قوتوں میڈیا ، سول سوسائٹی اور ریاستی اداروں کو ملکر جدوجہد کرنا ہو گی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی ناقد بھی ہے اور اس سطح تک حمایتی بھی ہے کہ کہیں دو بڑی جماعتوں کا سیاسی قوتوں کے مابین کشمکش سے کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھا سکے جیسا کہ ماضی میں90کی دہائی میں ہوتا رہا ہے پیپلز پارٹی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے برداشت اور رواداری کو فروغ دیا کیونکہ جمہوریت ہمیں برداشت کا سبق سکھاتی ہے افہام و تفہیم اور برداشت کا قوموں کی ترقی میں بڑا بنیادی کردار ہوتا ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب 2008ء میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو فیڈریشن بہت کمزور تھی م نے آئین بحال کیا اس میں متفقہ ترامیم بھی کیں تو ہمیں یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ آئینی ترامیم کے ذریعے عوام کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے حالانکہ قوموں کی خوشحالی اور ترقی کا راز صرف اور صرف آئین پر عمل پیر ا ہو کر ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے نواز لیگ نے بھی فرینڈلی اپوزیشن نہیں کی البتہ اتنا ضرور کیا کہ ایک لائن تھی جسے عبور نہیںکیا اور چارٹر آف ڈیمور کریسی بھی رویوں کو بدلنے کا نام تھا اور آج ملک میں قومی یکجہتی کے ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے کہ نئے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کی حلف وفا داری میں سابقہ وزیر اعظم بھی شریک ہیں جبکہ سبکدوش ہونے والے صد ر کے اعزاز میں بھی وزیر اعظم کی طرف سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمار ی سیاسی قیادت نے بالغ نظری کا مظاہر کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کو نہ صرف قومی سطح پر اور مقامی سطح پر مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کرنا چاہتے جن میں مختلف مکاتب فکر کی سیاسی شخصیات کو بلایا جائے یہ تو ایک بہت بڑی صنعت ہو گی اور مجھے خوشی ہے کہ گجرات پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ اور ان کی ٹیم نے پریس کلب میں ایک نہایت خوشگوار ماحول میں متعارف کرایا ہے کہ یہاں مختلف سیاسی ذہنوں والے لوگوں کو اکٹھے کر بیٹھا کر ایک دوسرے کا نقطہ نظر بڑے تحمل کے ساتھ سنتے ہیں اس مستحسن عمل کو جاری رکھا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدر او ر رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں افہام و تفہیم کی سیاست کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیا اس معاملے میںاہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اہل قلم معاشرے کی کمزوریوں کی نشاندہی اور سیاسی قیادت پر مثبت تنقید کے ذریعے عوامی شعور کو بیدار کر تے ہیں ان خیالات کا اظار انہوں نے منگل کے روز گجرات پریس کلب کے نو منتخب قیادت کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ تو ہر کوئی کہتا ہے کہ اہل قلم ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن جب اہل قلم ایسی کوئی نشاندہی کریں تو سیاست دانوں کو خطرات محسوس ہونے لگتے ہیں لہذا میڈیا میں ہونے والی تنقید کو سیکھنے کا ذریعہ بنانا چاہیے اس پر کوئی منفی سوچ بنائی جائے یہ مناسب نہیں ملک محمد حنیف اعوان نے کہا کہ گجرات پریس کلب نے بہتر ین قیادت کا انتخاب کیا ہے جو نہ کہ صرف بہترین بلکہ معاشرے کے ہر شعبہ زندگی میں نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے بلکہ مقبولیت کی بھی حامل ہے پریس کلب کے ارکان کی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے وسیم اشرف بٹ ، محمود اختر محمود اور دیگر دوستوں کو بلا مقابلہ منتخب کیا انہوں نے کہا کہ وہ گجرات پریس کلب کو مضبوط اور متحرک فورم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں پریس کلب کو مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے تعاون اور سرپرستی حاصل رہے گی اور انشاء اللہ تعالی بہت جلد پنجاب حکومت کی طرف سے پریس کلب کیلئے فنڈز حاصل کئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑے وفد نے ضلعی صدر ایم پی اے ملک حنیف اعوان اور جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود کی قیادت میں منگل کے روز گجرات پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران صدر وسیم اشر ف بٹ
گجرات(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑے وفد نے ضلعی صدر ایم پی اے ملک حنیف اعوان اور جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود کی قیادت میں منگل کے روز گجرات پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران صدر وسیم اشر ف بٹ ،جنر ل سیکرٹری محمود اختر محمو، سنیئر نائب صدر فیاض بٹ، نائب صدر ظہیر مرزا، جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش، فنانس سیکرٹری سجاد حیدر ناز، سیکرٹری سپورٹس مرزا محمد یونس، سیکرٹری تقریبات عاصم رضا سید، جاوید اختر بٹ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزا ق احمد غفاری، کو مبارکباد دی اور انہیں طلائی ہار پہنائے جبکہ آنے والے مہمانوں کا استقبال سنیئر صحافیوں مقبول الٰہی بٹ، و دیگر نے کیااس موقع پر گجرات شہر سے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمران ظفر، چوہدری ذوالفقار اسلم، سابق جنرل سیکرٹری گجرات بار سید وسیم حیدر ایڈووکیٹ موجود تھے اس موقع پر عبداوالوہاب، عبدالستار مرزا، وحید مرزا مرزا۔سید نوید شاہ ، بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ منگل کے روز عین اس وقت گجرات پریس کلب پہنچ گئے
گجرات(جی پی آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ منگل کے روز عین اس وقت گجرات پریس کلب پہنچ گئے جب وہاں مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک حنیف اعوان، حاجی عمران ظفر ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمو د اور ذوالفقار اسلم پہلوان بھی پہلے سے موجود تھے ڈسٹرکٹ بار گجرات کے سابق صدر ، سابق ناظم یوسی صابووال، چوہدری محمد اصغر پسوال بھی چوہدری قمر زمان کائرہ کے ہمراہ تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور مسلم لیگ ن کے قائدین کے مابین خوشگوار ماحول میں حالات حاضرہ اور گجرات کی مقامی سیاست کے حوالے سے بھی ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو ہوتی رہی اور دونوں جماعتوں کے قیادت نے باہمی احترام اور رواداری کا مظاہرہ کیا ۔جبکہ چوہدری قمرزمان کائرہ نے ن لیگ کے رہنمائوں کی موجودگی میں صحافیوں کے ساتھ قومی سیاسی منظر نامہ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی جسے شرکاء نے بڑی توجہ کے ساتھ سماعت فرمایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات کی صحافت برداشت اور رواداری کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے آج جہاں ملکی سطح پر سیاسی قیادت سنجیدگی او سیاسی بلوغت کا مظاہر ہ کر رہی ہے
گجرات(جی پی آئی )صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات کی صحافت برداشت اور رواداری کے کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے آج جہاں ملکی سطح پر سیاسی قیادت سنجیدگی او سیاسی بلوغت کا مظاہر ہ کر رہی ہے وہاں گجرات پریس کلب کی سہولت مقامی سیاست میں بھی یہی رویہ فروغ پا رہا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی موجودگی میں گجرات پریس کلب میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلا شبہعوامی شعور کو اجاگر کر نے اور رائے عامہ کو ہموار کرنے میں میڈیا کی بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور بالخصوص حکمران جماعت پر بھی یہ ذمہداری عائد ہوتی ہے کہ وہ میڈیا جیسے اہم فورم کو مضبوط بنانے کیلئے پریس کلب جیسے اداروں کو مضبوط کرنے اورحکومتی سطح پر پریس کلب کیلئے وسائل مہیا کئے جائیں تاکہ جب حکمران جماعت اپوزیشن میں آئے تو اسے اس میڈیا جیسے مضبوط فر م کے ذریعے عوام کی ترجمانی کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے وسیم اشرف بٹ نے پیپلز پارٹی نے اور مسلم لیگ ق اپنے دور حکومت میں گجرات پریس کلب اور صحافیوں کی بھر پور سرپرستی کی لیکن نواز لیگ کی 5سالہ صوبائی حکومت اور اب اسی پارٹی کی مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے گجرات پریس کلب کو تا حال کسی قسم کا تعاون حاصل نہیں ہوا، لہذاضلعی قیادت کو حکومت کی توجہ اس جانب بھی مبذوال کرانی چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ گجرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور حاجی ناصر محمود کی کوششوں سے 4ارب روپے کے فنڈز سے مختلف منصوبے مکمل ہوئے ہیں
گجرات(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ گجرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور حاجی ناصر محمود کی کوششوں سے 4ارب روپے کے فنڈز سے مختلف منصوبے مکمل ہوئے ہیں اور پارکنگ پلازہ کی تعمیر دو ماہ میں مکمل ہو گی 68کروڑ روپے کے فنڈز سے واٹر سپلائی سکیم پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود 5سالوں میں گجرات میں ایسے پراجیکٹ لے کر آئے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے انہوں نے نوز شریف میڈیکل کالج منظورکرا کے کلاسز کا آغاز کرایا ہے اور پہلا بیج جو کہ پچاس ڈاکٹروں کا بن کر نکل رہا ہے انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود کی کاوش سے خادم اعلیٰ پنجاب نے گجرات کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا انشاء اللہ تعالی ہم مزید گجرات کی ترقی کیلئے پراجیکٹ لے کر آئیں گے انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب ممبران نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور ہم گجرات کے صحافیوں کی نظر سے گجرات کے مسائل کو دیکھتے ہیں اللہ تعالی نے ہمیں جو ذمہ داری پہلے سونپی تھی اس سے سرخرو ہوئے اب بھی ہمیں جو ذمہ داری ملی ہے اس کو ہم پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، اور جنرل سیکرٹری محمود اخترسے بھائیوں جیسا تعلق ہے گجرات پریس کلب کو بہترین ٹیم ملی ہے انشاء اللہ تعالی وزیر اعلیٰ پنجاب سے گجرات پریس کلب کی10 لاکھ کی گرانٹ لیکر دیں گے ۔اور یہ گرانٹ جلد ملے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری حاجی ناصرمحمود نے کہا ہے کہ 18فروری کے بعد گجرات میں اسلحہ کلچر ، لینڈ مافیا کا خاتمہ ہو چکا ہے
گجرات(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری حاجی ناصرمحمود نے کہا ہے کہ 18فروری کے بعد گجرات میں اسلحہ کلچر ، لینڈ مافیا کا خاتمہ ہو چکا ہے گجرات کے صحافی ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی کریں ہماری جو بھی غلطی ہو اسے سامنے لائیں ہم اس کی اصلاح کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دینے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کرانے کیلئے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں حاجی ناصر محمود نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری ذوالفقار اسلم پہلوان نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور گجرات پریس کلب کے لئے10ہزار روپے کا فنڈز دیا ہے
گجرات(جی پی آئی )سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری ذوالفقار اسلم پہلوان نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور گجرات پریس کلب کے لئے10ہزار روپے کا فنڈز دیا ہے انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود اور ان کی کابینہ کے تمام عہدے داران کا انتخاب قابل ستائش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے میلاد کا جلوس نکالا گیا ، جلوس کی قیادت ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور نگران ضیاء الرحمن عطاری نے کی ، جلوس درود و سلام پڑھتے ہوئے
گجرات(جی پی آئی)سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے میلاد کا جلوس نکالا گیا ، جلوس کی قیادت ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور نگران ضیاء الرحمن عطاری نے کی ، جلوس درود و سلام پڑھتے ہوئے ، فیصل گیٹ ، نوابزادہ چوک سے ہوتا ہوا ، مرکز فیضان مدینہ شاہجہانگیر روڈ پر اختتام پذیر ہوا ، جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ہم سب مسلمانوں کو محسن کائنات کا یوم ولادت ۖ عقیدت و احترام اور محبت کے ساتھ منا کر دنیا کے ہر کونے کونے میں امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہو گا ، انہوںنے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ زندگی میں ایک بار پھر یہ مبارک دن نصیب ہوا ، اس موقع پر دعوت اسلامی کے دیگر عہدیداران اور مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر جلوس نکالا گیا ، جلوس فوارہ چوک ، شاہ فیصل گیٹ ، نوابزادہ چوک ، مسلم بازار ، چوک پاکستان سے ہوتا ہوا
گجرات(جی پی آئی)عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر جلوس نکالا گیا ، جلوس فوارہ چوک ، شاہ فیصل گیٹ ، نوابزادہ چوک ، مسلم بازار ، چوک پاکستان سے ہوتا ہوا ، خواجگان روڈ سے ہو کر مرکزی جلوس جامعہ شہنشاہ ولایت میں شامل ہوا ، جلوس کی قیادت قاری امجد حسین ، پروفیسر محمد یاسین قادری اور حافظ محمد اسرار قادری نے کی ، جلوس کے ہمراہ تبلیغ اسلامی کے عہدیداران و دیگر افراد بھی ہمراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سالوں کی طرح امسال بھی جاوید ٹریڈرز چوک نواب صاحب پر معروف دینی و سماجی راہنما سیٹھ جاوید اقبال مرحوم کے بھائی سیٹھ ارشد محمود اور صاحبزادگان سیٹھ علی عابد ، سیٹھ علی اصغر، سیٹھ علی اکبر نے جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر تمام جلوسوں کا پرتپاک استقبال کیا
گجرات(جی پی آئی)سابق سالوں کی طرح امسال بھی جاوید ٹریڈرز چوک نواب صاحب پر معروف دینی و سماجی راہنما سیٹھ جاوید اقبال مرحوم کے بھائی سیٹھ ارشد محمود اور صاحبزادگان سیٹھ علی عابد ، سیٹھ علی اصغر، سیٹھ علی اکبر نے جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر تمام جلوسوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کے شرکاء کو دودھ کی سبیل اور لنگر کھلایا گیا ، اس موقع پر حاجی عمران ظفر ایم پی اے ، حاجی ناصر محمود ، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ ، شیخ محمد سلیم ، خادم حسین سلیمی ، الحاج رانا مشرف علی ناز ، خاور بشیر بٹ گولڑوی ، شیخ عرفان پرویز ، چوہدری علی ابرار جوڑ ا، عامر چوہدری و دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر حاجی عمران ظفر ، جاوید بٹ ، شیخ عرفان پرویز و دیگر کا کہنا تھا کہ سیٹھ جاوید اقبال مرحوم کے صاحبزادگان اور بھائیوں نے مرحوم کی یاد تازہ کرتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھا ہے ، اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور انہیں ہر سال اسی جوش و جذبہ سے میلاد کے جلوسوں کا استقبال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر القلبہ ٹریولز چوک شاہ حسین اور بائو بیکرز کے سامنے مرکزی جلوس کا چوک شاہ حسین میں پرتپاک استقبال کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر القلبہ ٹریولز چوک شاہ حسین اور بائو بیکرز کے سامنے مرکزی جلوس کا چوک شاہ حسین میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر حاجی محمد آصف ڈار آف بائو بیکرز ، محمد کاشف ڈار ، الحاج حکیم عمر فاروق بٹ آف القبلہ ٹریولز ، حاجی محمد شفیق طاہر ، ٹھیکیدار محمد وقار نذیر عرف استاد پپو ، محمد علی بٹ ، جہانزیب احمد ، بدر اسلام ، محمد ندیم و دیگر نے جلوس کے مرکزی قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں ، جلوس کے موقع پر القبلہ ٹریولز کے سامنے کیک کاٹا گیا ، خاور بشیر بٹ ، شیخ عرفان پرویز ، علی ابرار جوڑا ، شفیق احمد طاہر نے کیک کاٹا ،جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر القبلہ ٹریولز کے سامنے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، حکیم عمر فاروق بٹ اور حاجی آصف ڈار کی جانب سے تمام حاضرین کو لنگر کھلایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیٹ میڈیکل ہال نزد شاہدولہ چوکی کے سامنے ممتاز سماجی راہنما چوہدری عامر جاوید نے دیگر راہنمائوں شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، خاور بشیر بٹ
گجرات(جی پی آئی)جیٹ میڈیکل ہال نزد شاہدولہ چوکی کے سامنے ممتاز سماجی راہنما چوہدری عامر جاوید نے دیگر راہنمائوں شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، خاور بشیر بٹ ، چوہدری علی شیر ، ایم وائی ناصر ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر محمد زمان قادری ، محمد واجد ، محمد وارث ، محمد زاہد و دیگر کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے تمام جلوسوں کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا ، جلوس کے تمام عاشقانِ رسول ۖ پر پھولوں کی پتیاں نچھارو کی گئیں اور معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف نے جیٹ میڈیکل سٹور کی نئی دکان کا دورہ کیا اور ان کی نئی دکان کی خیر و برکت کیلئے خصوصی دعا فرمائی اور چوہدری عامر جاوید کو نئی دکان شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی ، اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ محمد ادریس ، عامر چوہدری و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سما جی راہنما سا بق چیئر مین بلد یہ چو ہدری وقا ر نادر جوڑا(تر جما ن خامو ش اکثر یت) نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شہر میں صفا ئی اور سیکو ر ٹی کے بہتر ین انتظا ما ت کر نے پر ضلعی انتظا میہ کوخر اجِ تحسین پیش کر تے ہیں
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سما جی راہنما سا بق چیئر مین بلد یہ چو ہدری وقا ر نادر جوڑا(تر جما ن خامو ش اکثر یت) نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شہر میں صفا ئی اور سیکو ر ٹی کے بہتر ین انتظا ما ت کر نے پر ضلعی انتظا میہ کوخر اجِ تحسین پیش کر تے ہیں،چو ہدری وقا ر نادر جوڑا نے کہا کہ پہلی د فعہ شہر میں صفا ئی کے بہتر ین انتظا ما ت کیے تھے،ہم سب ایڈ مسٹر یٹر فاروق الر شید اور ٹی ایم او چو ہدری خر م تر ہنگی کو مبا ر کبا د و خر اجِ تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے اتنی محنت اور لگن سے کا م کیا ،اور ڈی پی او گجرات اعجا ز احمد را ئے کو بھی مبا ر کبا د پیش کر تے ہیں جنہوں نے شہر میں تما م جلوس کے دوران سیکو ر ٹی کے اچھے انتظا ما ت کیے تھے ،انہو ں نے کہا کہ گجرات شہر کی خوش قسمتی ہے کہ شہر میں اتنے اچھے افسر ان تعینا ت ہیں،ایڈ منسٹر یٹر اور ٹی ایم او چو ہدری خر م تر ہنگی کی خد ما ت نا قا بل فر مو ش ہیں جنہوں نے خود اپنی نگر انی میں شہر میں صفا ئی کے بہتر ین انتظا ما ت کیے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 35واں جلوس عید میلاد نکالا گیا ، قیادت الحاج امجد فاروق فیاض ہاشی ، جواد الرحمن نظامی سیفی ، صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ، سیٹھ یاسے اکرام ، عبدالرشید اویسی ، علامہ محمد دین ، نقیب چشتی ، محمد اکرم دیوانہ
گجرات(جی پی آئی)مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 35واں جلوس عید میلاد نکالا گیا ، قیادت الحاج امجد فاروق فیاض ہاشی ، جواد الرحمن نظامی سیفی ، صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ، سیٹھ یاسے اکرام ، عبدالرشید اویسی ، علامہ محمد دین ، نقیب چشتی ، محمد اکرم دیوانہ ، مفتی حامد ، سید وسیم حیدر ، عاصم ڈار ، سعید بھٹہ ، عاشق بٹ و دیگر نے کی ، تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی رجسٹرڈ گجرات کے زیر اہتمام 35واں سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ۖ 12ربیع الائول کو نکالا گیا ، جس کی قیادت الحاج امجد فاروق ، سید فیاض ہاشمی ، حکیم پیر جواد الرحمن نظامی سیفی ، سیٹھ یاسین اکرام ، صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ، علامہ عبدالرشید اویسی ، علامہ محمد دین راجوروی ، حافظ نقیب احمد چشتی ، مولانا محمد اکرم دیوانہ ، مفتی حامد محمود ، سید وسیم حیدر شاہ ، عاصم نصیر ڈار ، حاجی محمد سعید بھٹہ ، عاشق حسین و دیگر نے کی ، جلوس کا آغاز 11بجے دن جامع مسجد عید گاہ سے ہوا ، جو جی ٹی ایس چوک ، میلاد چوک ، تمبل چوک ، شاہدولہ گیٹ سے گذر کر چوک پاکستان پہنچا ، جہاں میلاد کانفرنس ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم جواد الرحمن نظامی نے کہا کہ آقا کی ولادت کی خوشی منایا افضل عبادت ہے ، علامہ عبدالرشید اویسی نے کہا کہ اہل ایمان رحمت دوعالم کی آمد کی خوشی مناتے ہیں بے ایمان اس سعادت سے محروم رہتے ہیں ، صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی نے کہا آقا کریم کی آمد کی خوشی منانا صدیوں سے اہل محبت کا شیوہ ہے ، سید فیاض احمد ہاشمی نے کہا میلاد منانا محبوب ترین عل ہے ، حافظ نقیب احمد چشتی نے کہا کہ حضور ۖ کی ولادت انسانیت کیلئے نعمت عظمی ہے ، مفتی حامد محمود نے کہا اللہ کریم نے خود میلاد کی خوشی منائی ہے کہا کہ آقا کی ولادت انسانیت کیلئے نجات و راحت کا سامان ہے ، جلوس میں خالد آباد ، عثمان پورہ ، محلہ شاہ حسین ، ٹبہ رنگپورہ ، ریلوے روڈ ، قمر سیالوی روڈ ، نور پور شرقی ، گڑھی احمد آباد ، باوے دا باغ ، چک مبارک ، اعوان کالونی ، جامعہ معظمیہ ، قمر العلوم اور جامعہ صفة المدینہ سے قافلے جلوس میں شریک ہوئے ، جلوس میں ادارہ صراط مستقیم ، متحدہ سنی امن کمیٹی ، انجمن فیضان عشق رسول ، انجمن خاک مدینہ و دیگر تنظیمات اہلسنت نے شرکت کی ، آخر میں قاری علی محمد جلالی ، کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی درود و سلام اور دعا کے ساتھ جلوس کا اختتام ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی میلاد کمیٹی کے جلوس میلاد کا جگہ جگہ والہانہ استقبال ، جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھارو کی گئیں ، تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام نکالے گئے
گجرات(جی پی آئی)مرکزی میلاد کمیٹی کے جلوس میلاد کا جگہ جگہ والہانہ استقبال ، جلوس کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھارو کی گئیں ، تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام نکالے گئے ، جلوس جشن عید میلاد کا سیاسی و سماجی عمائدین اور تاجروں نے جگہ جگہ استقبال کیا ، میلاد چوک میں منصور اختر اور ان کے رفقاء تمبل چوک میں صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ اور انکے رفقاء اور شاہدولہ گیٹ میں حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے ، حاجی عمران ظفر ایم پی اے اور انکے رفقاء نے جلوس کا والہانہ استقبال کیا انہوں نے جلوس کے قائدین کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہوا ، جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبراسلامی نظریاتی نے کی ، ان کے ہمراہ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہوا ، جس کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبراسلامی نظریاتی نے کی ، ان کے ہمراہ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی ، جسٹس پیر رضی عباس شاہ ، پیر سید حسن شا ہ ، پیر سید حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید علی حسین شاہ ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید جماعت علی شاہ و دیگر علمائے کرام تھے ، جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہو کر ، پرنس چوک ، ڈھکی دروازہ ، فوارہ چوک ، فیصل گیٹ ، چوک نواب صاحب سے ہوتا ہوا ، چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہوا ، جہاں پر عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہنشاہ ولایت کی بہو عالمی مبلغ اسلام پیر سید حامد علی شاہ کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، علامہ سید شاہد حسین شاہ اور جسٹس پیر رضی عباس شاہ کی والدہ محترمہ ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کی خوشدامن
گجرات(جی پی آئی)شہنشاہ ولایت کی بہو عالمی مبلغ اسلام پیر سید حامد علی شاہ کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ ، علامہ سید شاہد حسین شاہ اور جسٹس پیر رضی عباس شاہ کی والدہ محترمہ ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کی خوشدامن جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل ان کی رہائشگاہ جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوئی ، جس میں خصوصی طور پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غلام غوث شاہ ، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے شرکت کی اس کے علاوہ پاکستان بھر سے اہم سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید شمس الرحمن مشہدی ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن سروری قادری ، صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن سروری قادری ، چوہدری امجد علی آف ماجرہ شمالی ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید بلھے شاہ گجراتی ، علامہ شاہد شاہ ، سید اختر حسین شاہ ، سید مظفر حسین شاہ کندیاں شریف ، سید جماعت علی شاہ ، سید علی حسین شاہ ، پیر سید نذر حسین شاہ ، سید الیاس شاہ ، سید خادم شاہ ، سید غلام حسین شاہ ، سابق ناظم سید فضیلت شاہ ، سید علمدار شاہ ، سید عمران افگن شاہ ، صاحبزادہ قاری محمد حسین ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی ، سیٹھ نوید کپور ، سید عمر علی شاہ ، ایڈیشنل سیشن جج سید مظفر حسین شاہ، سید شبیر حسین شاہ ، سید منیر حسین شاہ ، سید طارق شاہ ، نوابزادہ مکرم الٰہی ، سید منیب شاہ لاہور ، سید طیب شاہ لاہور ، علامہ عبدالخالق نقشبندی ، سید مسعود الحسن مشہدی ، سید نوید الحسن مشہدی ، میاں پرویز اختر پگانوالہ ، چوہدری اختر باہوال ، سید اشرف شاہ ، چوہدری مسعود تحصیلدار ، قاری سرور نقشبندی ، چوہدری عبدالوحید ، بائو ظہیر حسین بٹ ، چوہدری گل نواز جٹ رندھاو ا، غلام حسین لوراں ، سید منظور شاہ ، نصیر بٹ ، حافظ محسن رضا قادری ، حافظ عبدالرزاق ، علامہ اشرف نقشبندی ، گل سیٹھی ، چوہدری زاہد ، اکرم بٹ ، سید جاوید گیلانی ، قاری برکات ، وقار نادر جوڑا ، سید رومی شاہ سجادہ نشین شاہدولہ دربار ، چوہدری ارشد باہووال ، چوہدری رخسار ، میر عارف ، چوہدری اسلم ، مظفر شاہ ، قاضی نصیر ، سید نسیم گیلانی ، راجہ مظفر لندن ، چوہدری سردار ، سید نسیم جعفری ، ڈاکٹر جنرل مظہر بخاری ، خالد اصغر گھرال ، علامہ مظہر حسین قادری ، مرزا غنی ، سید عابد شاہ ، سید طاہر شاہ ، سید اختر شاہ ، سید غلام حسین شاہ ، ابوبکر سیٹھی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ شہنشاہ ولایت کا خاندان ہر لحاظ سے قابل احترام ہے اس خاندان کے چشم و چراغ دنیا بھر میں اسلام کی روشنی پھیلا رہے ہیں
گجرات(جی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ شہنشاہ ولایت کا خاندان ہر لحاظ سے قابل احترام ہے اس خاندان کے چشم و چراغ دنیا بھر میں اسلام کی روشنی پھیلا رہے ہیں ، وہ گزشتہ روز ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ کی والدہ محترمہ کے ختم قل کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ، انہوںنے کہا کہ اولیاء کرام سے نسبت ہی دنیا و آخرت میں فتح و کامرانی کا باعث ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اولیاء کرام کی نسبت سے نام کمایا ہے ، لندن میں شہنشاہ ولایت کے خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، اور وہاں کے لوگ اس خاندان کی عزت کرتے ہیں اور میرا ایمان ہے کہ جو لوگ اسلا م کی خاطر قربانیاں دیتے ہیں ، وہی دنیا و آخرت میں کامران ہوتے ہیں ، مجھ پر مشرف دور میں مقدمہ درج کیا گیا لیکن میں اولیاء کرام کی دعائوں سے اس میں بری ہوا اور جب میں لندن میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہا تھا تو وہاں میرا رابطہ سید زاہد حسین شاہ اور جسٹس رضی عباس شاہ سے ہوا ، جن کی دعائوں کی بدولت آج مجھے یہاں پے آنے کا موقع ملا اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں ایک ولیہ کے ایصال ثواب کیلئے حاضر ہوا ہوں ، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ شہنشاہ ولایت کا گھرانہ ہر لحاظ سے قابل احترام ہے ، شہنشاہ ولایت کے سپوتوں نے دنیا بھر میں اسلام کا نام روشن کیا اور ہم اسی محبت اور پیار کے راشتے کو نبھانے کیلئے آئے ہیں ، اس موقع پر علماء کرائم و مشائخ نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او آصف بلا ل لو دھی نے ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئین شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں پر ٹورنامنٹ انٹری فیس اور گرائونڈ فیس ختم کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ چمیئن شپ چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم ، سویڈیش گرائونڈ
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلا ل لو دھی نے ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئین شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں پر ٹورنامنٹ انٹری فیس اور گرائونڈ فیس ختم کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ چمیئن شپ چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم ، سویڈیش گرائونڈ اور زمیندارہ کالج گرائونڈ میں کھیلی جائے گی جس میں حصہ لینے والی پر نافذ ہر طرح کی فیس اور ٹورنامنٹ انٹر ی فیس کے خاتمہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے تمام کرکٹ کلبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چمیئن شپ میں حصہ لینے کے لئے کسی کو بھی کسی قسم کی ادائیگی ہر گز نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کے تحت جاری تحصیل سطح کے تقریری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ای ڈی او کاشف طاہر نے بتایا کہ تحصیل لیول مقابلوں کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنجاہ کی طالبہ مریم جہانگیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
گجرات(جی پی آئی) پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کے تحت جاری تحصیل سطح کے تقریری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ای ڈی او کاشف طاہر نے بتایا کہ تحصیل لیول مقابلوں کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنجاہ کی طالبہ مریم جہانگیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول لنگے کی طالبہ سعدیہ اسلم دوئم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورالی کی طالبہ عاصمہ ممتاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مرزا مدثر بیگ کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم باصلاحیت پاکستانی نژاد شہریوں کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں پاکستان واپس لانے
گجرات (جی پی آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مرزا مدثر بیگ کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم باصلاحیت پاکستانی نژاد شہریوں کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں پاکستان واپس لانے اور انکی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے لیے نمایاں اور قابل قدر خدمات سر انجام دینے والے اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاء سوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک کو جلد ہی ایک انتہائی اہم عہدہ دیا جا رہا ہے بیرسٹر امجد ملک نے نہ صرف پارٹی کیلئے بلکہ میاں برادران کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں وہ ایک منجھے ہوئے قانون دان ہونے کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان انکی طرح پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں انہیں عہدہ دینے میں دیر تو ضرور ہو گئی ہے مگر جلد ہی قوم ایک خوشخبری سنے گی اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی جو اعلی تعلیم یافتہ اور یورپی ممالک کی معیشت میں ایک نمایاں رول ادا کر رہے ہیں انکی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک ایک انتہائی قابل اعتماد ‘ اور قابل فخر دوست بھی ہیں اور میاں برادران کے قابل اعتماد ساتھی ‘ انہوں نے جی ایس ٹی حاصل کرنے کے لیے یورپی یونین پارلیمنٹ کے ممبر سجاد کریم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اپنے دوستوں کے تعاون کے بغیر وہ پاکستان کیلئے یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکتے تھے اب پاکستان کو یورپی یونین سے دھڑا دھڑ آرڈر مل رہے ہیں اور جلد ہی پاکستان کی معیشت سنبھل جائیگی انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ گوجرانوالہ ‘ گجرات اور سیالکوٹ سے سب سے زیادہ ایکسپورٹ کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں اس علاقے کے صنعتکاروں اور عوام کو خصوصی ریلیف دیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا منفی پہلو اجاگر کرنے میں ماسٹر ہے مگر کوئی بھی خبر ‘ کالم ‘ وغیرہ لکھتے ہوئے پاکستان کے بارے میں سوچنا اور لکھنا ہمارا سب کا فرض ہے جو سفارتخانے پاکستان میں موجود ہیں وہ مختلف اخبارات کا اپنی زبان میں ترجمہ کر کے اپنی حکومتوں کو بھیجتے ہیں اور یہ خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم رول ادا کرتے ہیں انہوں نے گجرات یونیورسٹی کو پنجاب کی سب سے زیادہ خوبصورت یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 105گولڈ میڈل لینے والوں میں سے 84لڑکیاں تھیں جس سے وہ ششدر رہ گئے ہیں پاکستان کسی حوالے سے بھی کسی ملک سے کم نہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں میں خواتین سر فہرست ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح یونیورسٹی کا ماحول رول ماڈل ہوتا ہے اسی طرح کالج کے ماحول کو بھی رول ماڈل بنانا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں رہنے والے تارکین وطن جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے یوم پاکستان ہو یا یوم آزادی ‘ یا پاکستان پر کوئی قدرتی آفت نازل ہو تو جو کردار دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی ادا کرتے ہیں وہ پاکستان میں موجود لوگ ادا نہیں کر سکتے سزا اور جزا کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر یا محکمہ کا سربراہ کسی کا احتساب نہیں کر سکتا تو پھر کارکردگی کو زوال آتا ہے اگر وہ کسی وائس چانسلر کو پوچھ گچھ نہیں کر سکتے تو پھر انکا عہدہ بھی برائے نام رہ جاتا ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے بیرسٹر امجد ملک کے بارے میں ریمارکس کے بارے میں جب ٹیلی فون پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ شکر گزارہیں کہ چوہدری محمد سرور ان کے بارے میں نیک جذبات رکھتے ہیں ہمارے جیسے لوگ کسی بھی پارٹی کی اساس ہیں اور ہم میرٹ کارکردگی اور نتائج پر نظر رکھنے والے لوگ ہیں اورمیاں صاحبان کو جب بھی میری ضرورت محسوس ہوئی تو میری خدمات ملک وقوم کیلئے حاضر ہیں وہ ہمیں ضرور بلائیں گے اور ہم انہیں مایوس نہیں کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں اپنے فرائض کماحقہ پورے کر رہی ہے اور اپنے قیام کے تھوڑے ہی عرصہ میں اس یونیورسٹی نے ایک بہترین درسگاہ اور باکمال دانشگاہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ کسی بھی معاشرہ کی سماجی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے
گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں اپنے فرائض کماحقہ پورے کر رہی ہے اور اپنے قیام کے تھوڑے ہی عرصہ میں اس یونیورسٹی نے ایک بہترین درسگاہ اور باکمال دانشگاہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ کسی بھی معاشرہ کی سماجی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ محنت و عزم ہی وہ واحد کنجی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے دروازے وا کر سکتی ہے ۔ عہد حاضر میں انسانی وسائل کو باقی تمام وسائل پر فوقیت دی جاتی ہے ۔ نوجوان نسل پاکستان کا وہوسرمایہ ہے جس کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ہم ملکی ترقی کی رفتار کو تیز تر بنا سکتے ہیں۔ میں آج اس کانووکیشن میں ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ زندگی میں کامیابی کا واحد راز عزم و ہمت اور سچائی ہے ۔ آپ اپنی عملی زندگی میں پورے خلوص اور جذبہ کے ساتھ اپنے ملک ، قوم اور معاشرہ کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں” ان خیالات کا اظہار عزت مآب گورنر پنجاب اور چانسلر چوھدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات نے قلیل عرصہ میں نماں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ یہاں تعلیم پانے والے طلباء و طالبات کو عملی تربیت بھی مہیا کی جائے جو آئندہ زندگی میں ان کی مددگار ثابت ہو۔ یونیورسٹی آف گجرات کا دائرہ کار دن بدن وسیع ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اس یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں میں داخل ہو رہے ہیں ۔ یونیورسٹی آف گجرات اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ ایک وسیع علاقہ میں اپنے طلباء و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کر رہی ہے تاکہ وہ سفر کی دشواریوں سے بچتے ہوئے احسن طریقہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں ۔ ہمارے محنتی اور قابل اساتذہ دن رات ان کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ ہم نے یونیورسٹی آف گجرات میں ایسے اختراعی پروگرام شروع کرنے پر توجہ دی ہے جو طلباء و طالبات کو عملی زندگی میں ملازمت حاصل کرنے میں آسانیاں مہیا کریں۔ یونیورسٹی کی ضروریات کے پیش نظر ہمیں اپنے اساتذہ بڑھانے کے علاوہ ہاسٹل اور سٹاف کی رہائشگائوں کے لیے مزید زمین کی اشد ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ میں اضافہ بھی ناگزیر ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات نے اپنے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اوکلوہاما یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل لنکا شائر کے اشتراک سے بھی کچھ پروگرام شروع کیے ہیں۔ مجھے واثق امید ہے کہ حکومت پنجاب اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف گجرات کے انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنی ٹیم سمیت گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کو خوش آمدید کہا اور انہیں جلوس کی شکل میں پنڈال میں لیکر آئے۔ گونر پنجاب نے اس موقع پر یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں پر مشتمل ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن کے موقع پر مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے بی ایس، بی ایس آنرز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، ایم اے اور ایم ایس سی کے 3469 طلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 105 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلوں سے نوازا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک اور رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل کے علاوہ چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان انجینئر امتیاز گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کانووکیشن کے موقع پر چوھدری جعفر اقبال ایم این اے،نوابزادہ مظہر علی خاں ایم این اے، حاجی عمران ظفرایم پی اے ،میجر معین نواز ایم پی اے، چوہدری شبیر کوٹلہ ایم پی اے، چوھدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے، نوابزادہ غضنفر علی گل کے علاوہ سنڈیکیٹ ممبران اور یونیورسٹی کے ڈائریکٹران بھی سٹیج پر جلوہ افروز تھے ۔ کانووکیشن میں طلباء و طالبات کی بھاری تعداد ، طلباء و طالبات کے والدین ، سول سوسائٹی کے اراکین ، یونیورسٹی کے اساتذہ اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر زنے بھی خصوصی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقعے پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ۔تمام SHO,sاور SDPO,sمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں میں خود موجود رہے ۔DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے بھی گجرات شہر کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ،SHOتھانہ اے ڈویژن اور سکیورٹی افسر کو ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسوہ رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی آج بھی ہمارے معاشرہ میں صحت مند اور درخشاں سماجی تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے ۔ سماجی تبدیلی کے لیے عوام کے اجتماعی اخلاق کو بہتر بنانے کی از حد ضرورت ہے
کڑیانوالہ(جی پی آئی)اسوہ رسولۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی آج بھی ہمارے معاشرہ میں صحت مند اور درخشاں سماجی تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے ۔ سماجی تبدیلی کے لیے عوام کے اجتماعی اخلاق کو بہتر بنانے کی از حد ضرورت ہے ۔ اخلاقی تبدیلی ہی اصلاً وہ سماجی تبدیلی ہے جو قوموں کو اقوام عالم کی صف میں نمایاں مقام کا حامل بنا دیتی ہے ۔ حضور اکرمۖ نے قانون سے زیادہ اخلاقیات پر زور دیا ۔ سماج ہمیشہ بدلتا رہتا ہے اور ہر زمانہ کی تبدیلیاں مختلف انداز میں وقوع پذیر ہوتی رہتی ہیں۔ حلم، برداشت اور رواداری کا بہترین معیار ہی معاشرہ میں مثبت سماجی تبدیلیاں لیکر آتا ہے۔ ایک عادلانہ معاشرہ کا قیام ہی حضور اکرمۖ کی زندگی کا سب سے اہم مقصد اور کارنامہ تھا” ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ادارہ تحقیقات اسلامی کے سابق سربراہ اور ممتاز مذہبی سکالر، دانشور پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے عید میلاد النبیۖ کے موقع پر یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ”سیرت طیبہۖ اور سماجی تبدیلی”کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر UOG پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اس سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اگر ہم انقلابات عالم کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان تمام انقلابات کی بنیاد مختلف انسانی گروہوں نے رکھی اور اور انسانوں نے ہی ان انقلابات کی قیادت کی ۔ مگر حضور اکرمۖ کا اسلامی انقلاب دنیا کا وہ واحد انقلاب ہے جس کی تائید مشیت ایزدی اور راہنمائی وحی الہیٰ کے ذریعے ہو رہی تھی۔ اس لحاظ سے اسلامی انقلاب اپنی نوعیت کے لحاظ سے وہ منفرد انقلاب تھا جس نے لوگوں کی ذہنی حالت کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ۔ حضور اکرم ۖ تمام جہانوں کے لیے رحمة للعالمین بن کر تشریف لائے او رانہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعے ایک بے پایاں سماجی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔ عہد حاضر کے پاکستان میں سماجی صورتحال کافی حد تک بگڑ چکی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم حضور اکرم ۖ کی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشرہ میں سماجی تبدیلی کے عمل کو دھراتے ہوئے اپنی ملک و قوم کی حالت کو بدلنے کی جانب قدم اٹھائیں۔ معروف کالم نگار اور دانشور خورشید احمد ندیم نے اپنی خیال افروز تقریرمیں کہا کہ سماجی نکتہ نظر سے سیرت رسولۖ کو سمجھنے کا رجحان ہمارے عہد کا ایک اہم موضوع ہے ۔ اسلام سماجی تبدیلی کا ایک بہت بڑا مظہر تھا ۔ اگر ہم اپنے سماج کو بہتر طریقہ سے چلانا چاہتے ہیں تو بہترین سماجی تبدیلیاں لانے کے لیے ہمیں سیرت طیبہ کے اصولوں کو احسن انداز سے اپنانا ہو گا ۔ توحید اور ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے سماج پر کچھ اہم اثرات مرتب کرتا ہے ۔ عقیدہ توحید نے تسخیر کائنات کو ممکن بنایا جبکہ عقیدہ ختم نبوت کا مطلب ہے کہ انسان کو سماجی لحاظ سے اپنے راستے خود تلاش کرنا ہونگے۔ اب اجتہاداور غور و فکر کا دروازہ انسانیت کے لیے کھلا ہوا ہے ۔ جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اور معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے حضور اکرمۖکی ذات بہترین نمونہ ہے ۔ حضورۖ کی تعلیمات نے عربوں کے جاہلی سماج کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ۔ انہوں نے مساوات، بھائی چارہ، سماجی انصاف اور انسانیت کی ہمدردی کے اصولوں کو اجاگر کیا۔ اسلام تنگ نظری نہیں بلکہ وسیع النظری کی دعوت دیتا ہے ۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ عہدِ حاضر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور امن عالم کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال میں اس صوت ہادیۖکو سننے کی ضرورت ہے جس نے آج سے پندرہ سو برس قبل پورے جہاں کی کایا پلٹ دی۔ مثالی سماج کے قیام اور سماجی تبدیلیوں کو مثبت انداز سے اپنانے کے لیے عہد حاضر میں سیرت طیبہۖ کا اتباع ضروری ہو گیا ہے ۔ شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر محمد نواز نے سیرت طیبہ کی آفاقیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ ہماری زندگی کے تمام شعبہ جات کا احاطہ کرتی ہے ۔ سماجی تبدیلیوں کو اپنانے اور ان میں سدھار لانے کے لیے حضور اکرمۖ کی حیات طیبہ ہماری بہت زیادہ مدد کرتی ہے ۔ سیمینار کا آغاز حافظ احسان اﷲ کی تلاوت کلام پاک اور پرنسپل قاریہ پروین بٹ کی نعت رسول مقبول سے ہوا۔ سیمینار میں طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹران، مختلف شعبہ جات کے صدور ، فیکلٹی ممبرز اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے جامعات روائتی طرز تدریس کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کریں اس مقصد کے لئے بین الااقوامی یونیورسٹیوں کی طریقہ کار کو اپنایا جا سکتا ہے
گجرات(جی پی آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے جامعات روائتی طرز تدریس کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کریں اس مقصد کے لئے بین الااقوامی یونیورسٹیوں کی طریقہ کار کو اپنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین، ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئر مین سید امتیاز گیلانی، کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ،ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ مظہر علی خان، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، چوہدری شبیر رضا ، چوہدری اشرف دیونہ، رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر عقیل طاہر، میڈیا ڈائریکٹر شیخ عبدالرشید، فیکلٹی ممبران ، طلبہ ، طالبات اور والدین کی بڑی تعد اد اس موقع پر موجود تھی۔ گورنر نے اس موقع پر 3469گرایجوایٹس، ماسٹرز ، ایم فل اور ایسویسی ایٹ ڈگری کے کورسز مکمل کرنے والوں کو اسناد دعطا کیں جبکہ مختلف ڈ یپارٹمنٹس کے 105ہونہار پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل دیے۔ گورنر نے یونیورسٹی کے طلبہ کے تخلیقی پراجیکٹس کی نمائشن کا معائنہ کیا اور ایس بلا ک کا افتتاح کیا۔ کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور نے یونیورسٹی آف گجرات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ سے کہا کہ آپ ان خوش قسمت افراد میں شامل ہیں جنہیں یونیورسٹی لیول تک تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا اب ملکی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے عملی زندگی میں آپ سخت محنت اور لگن کو شعار بنائیں اور اپنی کامیابیوں اور اختیار ات کو ہم وطنوں کی بھلائی کے لئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے طلبہ کوآرٹ ، پینٹنگ، پرنٹنگ، فرنیچر سازی اور دیگر شعبہ جات میں مختلف مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے جو عملی اقدامات کئے گئے ہیں وہ قابل تحسین اور دیگر اداروں کے لئے مثال ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے باصلاحیت طلبہ اپنی تخلیقی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم یوتھ لون سکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے۔ اپنے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ادارے کو مزید اراضی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے وہ اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے اور اس مقصد کے لئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھی بات کی جائے گی۔ اس سے قبل گورنر نے ہونہار طلبہ میں اسناد اور پوزیشن ہولڈرز میں گولڈ میڈل تقسیم کئے۔ تخلیقی پراجیکٹس کی نمائش کے معائنہ کے موقع پر گورنر نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھر سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسرے کامیاب کانووکیشن کے موقع پر یونیورسٹی آف گجرات کی انتظامیہ نے ایک روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل کی جاری
گجرات ( جی پی آئی) تیسرے کامیاب کانووکیشن کے موقع پر یونیورسٹی آف گجرات کی انتظامیہ نے ایک روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات 16 جنوری بروز جمعرات بند رہے گی اور ایک روزہ تعطیل کے بعد 17 جنوری کو معمول کے مطابق کھلے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت اور مسلم سینٹر اوسلو ناروے کے تعاون سے گائوںکریالہ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میںہیپاٹائٹیس سی کے بارے میں آگاہی اور فری علاج کا کیمپ منعقد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)الخدمت اور مسلم سینٹر اوسلو ناروے کے تعاون سے گائوںکریالہ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میںہیپاٹائٹیس سی کے بارے میں آگاہی اور فری علاج کا کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں ہیپاٹائٹیس سی بلڈ کے 154افراد کیسکریننگ ٹیسٹ کیے گے افتتاح صدرالخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عطاء اللہ نے حاصل کی اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر حافظ خالد جمیل گوندل میڈیکل ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال نے عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی کہ ہیپاٹائٹیس سی کا مرض قابلِ علاج ہے۔صدرالخدمت فائونڈیشن نے مسلم سینٹرناروے کے تعاون سے مستقبل میں بھی اس طرح کے فری کیمپس کا انقعاد کیا جائے گا۔شرکاء میں سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب،چوہدری لطیف لنگڑیال ایڈووکیٹ،چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ صد رالخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات، چوہدری راحیل اصغر جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات،پروفیسر ڈاکٹر حافظ خالد جمیل گوندل میڈیکل ڈائریکٹر، راجہ عبدالمجیدصدر مسلم سینٹر اوسلو ناروے، راجہ محمد اکرم سابق صدر مسلم سینٹر اوسلو ناروے،حاجی صفدر نمبر دار کریالہ،ڈاکٹر افتخار احمد کیانی بانی مسلم سینٹر ناروے، ڈاکٹر شہزاد عباس میڈیکل سپیشلسٹ،ا لخدمت لیب انچارج محمد ارشد بٹ ،محسن شاہ، عدنان، نوید گوندل، ذاہد حسین اور شیراز صدیق پروگرام مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے ہیپاٹائٹیس سی کے فری کیمپ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے ملکی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ ہوگا اور اس سے ایک ملین افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے
گجرات(جی پی آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے ملکی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ ہوگا اور اس سے ایک ملین افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ جی ایس پی پلس سٹیس کا کریڈٹ بلا شبہ وزیر اعظم نواز شریف کو جاتا ہے اس کے علاوہ پاکستان سے تعاون کرنے والے یورپی دوستوں کا بھی مشکور ہوں ۔ ا ن خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے راہنما مرزا مدثر بیگ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرزا مدثر بیگ، ارکان اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ، حاجی عمران ظفر، چوہدری شبیر رضا، میجر (ر)معین نواز، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، جاوید احمد بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر انہوںنے یورپ کے چار دورے کئے اور لابنگ کی، اب انڈسٹری کو برآمدی آرڈر پورے کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت ٹیکسٹائیل انڈسٹری کو نومبر ، دسمبر اور جنوری میں بھی گیس کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے جس سے ملکی برآمدات میں دو ارب ڈالر اضافہ متوقع ہے۔ انہوںنے کہا کہ ناسازگار حالات کے باوجود صنعتکار برادری جس طرح کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے وہ قابل ستائش ہے خصوصا گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ پر مشتمل ریجن کی برآمدات ملک کے کسی بھی علاقہ سے زیادہ ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ملک اپنی خدمات سرانجام دے کر ان ممالک کی ترقی میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں اور سالانہ 15ارب ڈالر ترسیلات زر سے ملکی معشیت کی مضبوطی میں کر دار ادا کر رہے ہیں تاہم انکا کہنا تھا کہ جو باصلاحیت افراد ملک کو ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں انہیں چن چن کر واپس لایا جایا گا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اختیا رات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اداروں کے سربراہان کے تقرر کے اختیارات متعلقہ وزاتوں کو ملنے سے احتساب کا عمل مضبوط ہوگا اور ان اداروںکی کارکردگی بہتر ہوگی۔ گورنرپنجاب نے یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف فنون کی عملی تربیت کو بھر پور انداز میں سراہا اور کہا کہ ہماری ہر یونیورسٹی اور کالج کو اس مثال کی پیروی کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور 15جنوری 2014بروز بدھ یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
گجرات(جی پی آئی) گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور 15جنوری 2014بروز بدھ یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ گورنر پنجاب یونیورسٹی آف گجرات آمد کے بعد طلبا کے تخلیقی فن پاروں کی نمائش کا معائنہ کریںگے۔ وہ یونیورسٹی کے ایس بلا ک کا افتتاح کریںگے جس کے بعد انکا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبران اور سنیئر سٹاف سے تعارف کرایا جائے گا۔ بعد ازاں کانووکیشن کا آغاز ہوگا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے اور گورنر طلبہ کوڈگریاں اور گولڈ میڈل دیں گے۔ کانووکیشن کے اختتام پر مہمان خصوصی کا خطاب ہوگا۔