برگ و گل پہ نکھار تھوڑی ہے
Posted on July 27, 2017 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
برگ و گل پہ نکھار تھوڑی ہے
اب چمن میں بہار تھوڑی ہے
خال و خد پہ سجا کے پھرتے رہیں
درد ہے یہ ، سنگھار تھوڑی ہے
غور سے دیکھ میری آنکھوں میں
تشنگی ہے ، خمار تھوڑی ہے
مشکلیں ہیں تو کھیلنا سیکھو
مشکلوں سے فرار تھوڑی ہے
آگئے ہو جو مانگنے کے لئے
زندگی ہے ، ادھار تھوڑی ہے
یہ جو چہروں پہ دکھ رہا ہے نا
بے بسی ہے ، قرار تھوڑی ہے
Shabir Hussein Butt
شاعر: شبیر حسین بٹ
(اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ)
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com