Chaudhry Khalid Jatt, Mohammad Naeem Shahbaz, Gill bit
فیصل آباد: صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور عوامی لیڈر شہباز گل بٹ نے وزیراعظم کی رضاکارانہ ٹیکس سکیم کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری حضرات کیلئے ایک بہت بڑی سکیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار حکومتی فلور پر تاجروں کیلئے اتنی بڑی سکیم کا اجراء کیا گیا ہے جس سے تاجروں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور حکومت اور تاجروں کے مابین تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ خالد جٹ نے کہا کہ سابقہ تمام ادوار میں آج تک ٹیکس سسٹم میں اصلاحات نہیں کی گئیں ۔ سابقہ تمام حکومتوں نے ٹیکس سسٹم کو حکومتی آمدنی کا ذریعہ سمجھتے ہوئے تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور ٹیکس سسٹم کو اتنا پیچیدہ بنا دیا گیا کہ تاجر حضرات ٹیکس دینے سے کتراتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) نے تاجر دوست حکومت ہونے کا حق ادا کردیا۔
خالد جٹ نے کہا کہ اس سکیم پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریباں میں جھانکیں اور اپنی سیاست چمکانے کی کوشش نہ کریں۔ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم پر تنقید کی بجائے اپنے اپنے صوبوں میں ایسی سکیم متعارف کروائیں تاکہ ملک بھر کے تاجر اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔