اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے منظوری دے دی۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق صدرمسلم لیگ ن اوروزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دےد ی ہے۔
وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایات دی ہیں کہ اس سلسلےمیں سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا جائے۔سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی نشست اقبال طفر جھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے سے خالی ہوئی ہے ۔