کہر کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز آج سے ملیر کھو کھرآپار میں ہو گا

KEHAR CRICKET LEAGUE OPENING

KEHAR CRICKET LEAGUE OPENING

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل سندھ کہر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کہر کرکٹ لیگ کا آغاز (آج) مورخہ 16 اگست 2020ء بروز اتوار سے ہو گا لیگ میں 8 ٹیمیں مد مقابل ہیں پہلے روز 6 میچز گروپ A کے 3 اور B کے 3 میچز کھیلے جائینگے پہلا میچ صبح 11 بجے کہر سلطان بمقابلہ کہر سوبر،دوسرا میچ دوپہر 12 بجے کہر وارئر بمقابلہ کہر چمپئن ،تیسرا مقابلہ دوپہر ایک بجے کہر ڈیپارٹ بمقابلہ کہر اسٹرائیکر چوتھا میچ ساڑھے تین بجے کہر قلندر بمقابلہ کہر اسٹارز ،پانچواں میچ کہر ڈیپارٹ بمقابلہ کہر سلطان جبکہ چھٹا اور آخری مقابلہ کہر وارئرز بمقابلہ کہر اسٹارز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

قبل ازیں کہر کرکٹ لیگ کی پر وقار تعارفی تقریب میں کچھی رابطہ کونسل کے سربراہ حسین کچھی نے ٹرافی کی رونمائی کی اس موقع پر پورے سندھ سے اہم شخصیات بھی موجود تھیں دریں اثناء کہر قلندر کے آنر محمد سلیم خمیسانی اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے کہر کرکٹ لیگ کا خیر مقد م کرتے ہوئے منتظمین اور کھلاڑیوں کے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔