ن لیگ کے صوبائی اور وفاقی وزراء کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، راجہ زرار سجاد

Raja Zarar Sajjad

Raja Zarar Sajjad

فیصل آباد (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ زرار سجاد نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صوبائی اور وفاقی وزراء کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے ،حالانکہ ان کا اصل کام اسمبلیوں میں جاکر قانون سازی کرنا ہے نہ کہ اپنے سیاسی آقاؤں کی کرپشن کو چھپانے کیلئے غیر پارلیمانی گفتگو کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اپنے خاندان کی کرپشن کو چھپانے کیلئے جوابی الزامات کی بوچھاڑ کررہے ہیں۔

ان کے الزامات کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے وسطی پنجاب کے صدر نے جو چیلنج کیا ہے اس پر ان کیلئے مفید مشورہ ہے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قوم سے معافی مانگ لیں اور اپنے خاندان کے ان افراد جو کہ پانامہ کے شہزادے ہیں کیخلاف احتساب کا عمل شروع کروانے کی سفارش کر کے پاکستان کے ساتھ مخلص ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ حکومت میں بیٹھے کرپٹ حکمران اتنی آسانی سے جانے والے نہیں اور اگر انہوں نے دو نومبر کے احتجاج سے قبل حکومتی مشینری اور سیکیورٹی اداروں کا استعمال عوام کیخلاف کیا تو پلان بی پر عملدرآمد ہوگا اور اس کابراہ راست اثر کرپٹ حکمرانوں پر ہو گا انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور دو نومبر کا احتجاج کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے بعد ہی ختم ہو گا وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف PP-65 کے کارکنوں سے دونومبر بارے لائحہ عمل طے کرنے کے بعد گفتگو کررہے تھے۔