لاہور (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے انکشافات کی گونج سیاست کے ایوانوں تک پہنچ گئی، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا کر بیرون ملک دولت چھپانے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے مطابق جن ایک سو چالیس سیاستدانوں اور سرکاری افسران نے پاکستانی عوام سے دولت لوٹی اور اسے بیرون ملک لے جا کر چھپایا ۔ وفاقی حکومت ان کے خلاف فوری تحقیقات کرے۔
قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے پاکستان کی یہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔