نوشہرو فیروز (جیوڈیسک) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ قابل تشویش بات یہ ہے کہ وزیر اعظم ایک طرف بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو اور دوسرے ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری جانب وہ خود اسکی خلاف ورزی کر رہے ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مجھے بھی میڈیا کے سامنے لائیو کوریج ملنی چاہئے تھی تاکہ عوام کو ہم بھی کچھ حقائق بتا سکتے، وزیر اعظم نے پی ٹی وی پر آ کر اپنی ذات اور اپنے خاندان پر عائد الزامات کی وضاحت کی۔