سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیئے، سمر کوچنگ کیمپ کا انعقاد ایک بہتر اقدام ہے۔ محمد سلیم خمیسانی

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پر شعبے میں سیکھنے کے عمل کو جاری رہنا چاہیئے اس سے نہ صرف ذہنی نشو ونما بلکہ ٹیلنٹ کو نکھا رنے میں مدد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ انسان اپنے مقصد میں کامیابی سمیٹ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کورنگی میں یوتھ سمیر کوچنگ کیمپ کی تقریب میں زیر تربیت کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر شوٹنگ بال سمیت کھیلوں کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی موجود تھیں سلیم خمیسانی نے کہاکہ سمر کوچنگ کیمپ کا انعقاد ایک احسن قدم ہے نصابی تعطیل کے دوران بچوں کو صحت مند سرگرمیوں سے روشناس کرنا منتظمین کا مثالی کارنامہ ہے ایسے تربیتی کیمپ کا انعقاد تعلیم اور کھیل سمیت ہر شعبے میں جاری رہنا چاہیئے اس موقع پر پاکستان یو گا۔

اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے کہاکہ کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دیکر ہم صحت مند معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں اس حوالے سے اسپورٹس آرگنائزروں کے ساتھ حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہے قبل ازیں سمر کوچنگ کیمپ آمد کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل نے مہمان خصوصی سلیم خمیسانی اور محمد ارشد کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری