لبنان : بیروت میں صفائی کے ناقص انتظامات، شہری سڑکوں پر نکل آئے
Posted on August 26, 2015 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Protest
بیروت (جیوڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہریوں اور حکومت میں ٹھن گئی۔
سیکڑوں افراد حکومت کے خلاف سڑک پر نکل آئے اور شہرمیں لگے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کو فوری صاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔
لبنان میں گندگی کے خلاف مظاہرہ اس وقت شروع ہوا جب نامع لینڈفل کو بند کر دیا گیا جہاں بیروت اور ارد گرد کے علاقوں کا کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا تھا۔