بیروت (جیوڈیسک) لبنانی دارلحکومت میں ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں 41 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ افراتفری کے عالم میں چیخ پکار کرتے رہے۔
بھاگ دوڑ کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامانا کرنا پڑا۔ لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور ہٹانے کے لیے سکیورٹٰی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔
حزب اللہ کے کئی جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کے جھنڈے تلے شامی باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔