لبنان میں چاڈ کے دس شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

Lebanon

Lebanon

این جمینا (جیوڈیسک) افریقی ملک چاڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں نامعلوم افراد نے چاڈ کے دس شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق لیبیا سے ہے تاہم فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شہریوں کے قتل کو بہیمانہ جرم قرار دیا گیا ہے۔ فوری طور پر شہریوں کے قتل کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا۔