فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر امینول ماکرون کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے لبنان کو علاقائی طاقتوں کے اتار چڑھاؤ کے سپرد کرتے ہیں تو یہاں پر خانہ جنگی چھڑ سکتی ہے۔
امینول نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں عمل دخل کرنے کے خلاف ہیں۔ لیکن اگر اس ملک میں اصلاحات کو عملی جامہ نہ پہنایا گیا تو اس کی معیشت ڈوب جائیگی۔
فرانسیسی صدر کا بروز پیر اور منگل لبنانی دارالحکومت بیروت کا دورہ متوقع ہے۔
الیسے پیلس کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد اصلاحات کو عملی جامہ پہنا سکنے والی کسی حکومت کے قیام کے لیے لازمی ماحول کو پیدا کرنے کے زیر مقصد دباؤ ڈالنا ہے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم لبنان کےعالمی منظر عام سے غائب ہونے کے خطرات سے دو چار ہیں۔
یاد رہے کہ بیروت کے ہولناک دھماکے کے بعد احتجاجی مظاہروں کے دباؤ میں آنے والی حکومت مستعفی ہو گئی تھی۔