لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے تیزی سے ساتھ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت اس بگاڑ کو روکنے کے لیے مشکل اور فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔
سعد الحریری نے کہا کہ سب کو جان لینا چاہیے کہ سیاستدانوں کے پاس وقت نہیں بچا ہے اور یہ کہ ملک تیزی سے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔
لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار حکومت بننے کے بعد ،ہم ملک میں تباہی کو روکنے کے لیے مشکل اور تیز فیصلے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں جو ملک کے مفاد کے لیے ہماری اصلاح کریں۔ اگر ہم غلط کریں تو وہ ہماری مخالفت کریں۔
سعد حریری نے جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔
خیال رہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ مختلف سیاسی قوتوں کے درمیان مشاورت کا عمل بھی معطل ہے اور حکومت سازی کی کوششیں بند گلی میں جا چکی ہیں۔