بیروت (جیوڈیسک) لبنان کے ایک ہسپتال میں زیر علاج 30 شامی مریضوں کو زبردستی بے دخل کر دیا گیا ہے۔ لبنان کے علاقے منی میں واقع ایک ہسپتال کی انتظامیہ نے 30 شامی زخمیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ یہ لوگ القصیر میں لڑائی میں زخمی ہوئے تھے۔
شمالی لبنان میں واقع اس ہسپتال میں القصیر میں شامی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی میں زخمی ہونے والے بیسیوں شامی شہری زیر علاج ہیں۔ زخمی شامیوں کو ہسپتال سے زبردستی نکالا گیا ہے اور ان کی توہین کی گئی ہے۔
ان میں سے 80 فی صد کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور ان کے سپلنٹس ان کی صحت کی کسی تشویش کے بغیر ہی اتار لئے گئے۔ دوسری جانب ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان شامیوں کو بلوں کی عدم ادائی کی بنا پر نکالا گیا ہے۔