لبنان میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

Protest

Protest

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنانی عوام نے اقتصادی بحران اور لوکل کرنسی کی قدر وقیمت میں کمی کے باعث مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے دارالحکومت بیروت میں جلوس نکالا۔

شہر کے مختلف مقامات پر یکجا ہونے والے مظاہرین نے ٹائر جلاتے ہوئے بعض مرکزی شاہراؤں کو بند کردیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

سیکیورٹی قوتوں نے مداخلت کرتے ہوئے سڑکوں کو آمدورفت کے لیے کھولا۔

مختلف مذاہب اور دینوں پر مبنی سیاسی تقسیم کی بنا پر قدرے ایک نازک ڈھانچے کی حامل لبنانی معیشت 1975 سے 1990 کے درمیانی عرصے میں ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے ابتک بحران کی شکار ہے۔