حزب اللہ نے عراق میں داعش کے خلاف لڑنے کا اعتراف کرلیا

Hassan Nasrallah

Hassan Nasrallah

بیروت (جیوڈیسک) لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے باضابطہ طور پرعراق میں داعش کے خلاف لڑنے کا اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت میں اپنے حامیوں سے خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کا کہنا تھا کہان کی تنظیم عراق میں حکومتی فوج کے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں شریک ہے

کیونکہ عراق اس وقت انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے اس لیے ہم سب کو اپنی قوم اور خطے کے تحفظ کے لئے عراق یا شام میں جا کر لڑنے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ شام میں بھی صدر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر داعش اور النصرہ فرنٹ کے خلاف لڑرہی ہے جب کہ حزب اللہ کے ساتھ ایران بھی شامی صدر کا حامی ہے۔