لبنان : رومیہ جیل میں قیدیوں نے فوجیوں و طبی عملے کو یرغمال بنا لیا

Jail

Jail

بیروت (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومیہ جیل میں اسلام پسند قیدیویوں کو رکھا گیا ہے جنہوں نے چند ہی روز قبل جیل میں بغاوت کرتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں اور جیل عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

لبنانی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز رومیہ جیل میں ایک بار پھر قیدیوں نے بغاوت کردی اور 12 سیکیورٹی اہلکاروں، دو ڈاکٹروں اور دونرسوں کو یرغمال بنا لیا۔ تاہم فوج کی کارروائی میں تمام یرغمال کوچھڑا لیا گیا ہے اور بغاوت کچل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل رومیہ جیل میں زیرحراست اسلامی شدت پسندوں نے جیل میں ”امارت اسلامیہ“ قائم کرتے ہوئے جیل عملے کےخلاف بغاوت کی تھی۔ اس موقع پرقیدیوں نے استعمال کے کپڑوں، چٹائیوں اور دیگر سامان کو آگ لگا دی تھی اور جیل کے”ڈی“ بلاک کی عمارت پرقبضہ کرلیا تھا۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے شورش پھیلانے والے قیدیوں کو جیل کے بلاک B میں منتقل کر دیا تھا۔