بیروت (جیوڈیسک) لبنان کے شہر طرابلس میں مساجد کے باہر دھماکوں 42 افراد جاں بحق جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
لبنان کے دوسرے بڑے شہر طرابلس میں نمازِ جمعہ کے بعد 5 منٹ کے وقفے سے دو بم دھماکے ہوئے۔ پولیس کے مطابق دو دھماکوں میں 42 افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ شام میں جاری جنگ کے اثرات لبنان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ بم دھماکوں میں رواں برس سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔