لبنان اور ترکی میں امریکی سفارتخانوں کی سیکورٹی میں اضافہ

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) نے لبنان اور ترکی میں اپنے سفارت اور قونصل خانوں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ واشنگٹن میں ذرائع بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر لبنان اور ترکی میں سفارتی عملے کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا جنوب مشرقی ترکی کے علاقے ادانا میں قونصل خانے کے عملے کو نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سفارتخانوں کو کس قسم کے خطرات ہیں یا کہاں سے دھمکیاں ملی ہیں۔ امریکا کی جانب سے سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات نیو یارک پر نائن الیون حملوں کے بارہ برس ہونے کے موقع پر کی گئی ہے۔