لیکچرار پر تشدد، پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف کی احتجاجی ریلی

Punjab University

Punjab University

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے لیکچرار ندیم شاد پر تشدد اور نامزد ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، ڈاکٹر حافظ محمد رفیق، ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، ڈاکٹر فہیم آفتاب، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر نوشینہ سلیم، سونیا عمر اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پنجاب حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔