پیرس (جیوڈیسک) ڈنمارک کے ٹوم کرسٹینسن نے لی مینز 24 آورز کار ریس ٹائٹل مسلسل نویں بار جیت کر نیا ریکارڈ بنا لیا، ٹوم نے اپنی فتح کو مرحوم دوست کے نام کر دیا۔ فرانس میں ہونیوالی فارمولا ون کی طرز پر ریس میں ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں،ڈنمارک کے ڈرائیور نے عمدہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے ایونٹ میں مقررہ لیپس کا فاصلہ تیز ترین مدت میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اس کے ساتھ ٹوم نے ایونٹ میں اپنی فتوحات کی تعداد بھی نو کر کے ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔انہوں نے اس شاندار فتح کو اپنے مرحوم دوست ڈینی ایلن کے نام کر دیا جو دو دن پہلے گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔