کراچی (جیوڈیسک) جناح گراؤنڈ کراچی میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ لوئر دیر کے ضمنی الیکشن میں خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیئے گئے۔
جماعت اسلامی کے امیر خواتین سے معافی مانگیں، یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرچی کے عوام متحدہ کے ساتھ ہیں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ کبھی قیادت چھوڑنے کی بات نہیں کریں گے، جب جان نکلے گی تب ہی قیادت چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کے تا کہ عوام کے مسائل حل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی شدید قلت پر متحدہ احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ کارکن تیار رہیں، جلد احتجاج کی کال دیں گے۔