لندن (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ سپنر دانش کنیریا کی انگلش کرکٹ بورڈ کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی۔
برطانوی ہائی کورٹ نے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا فیصلہ درست قرار دیا۔ برطانوی عدالت نے موقف اختیار کیا کہ دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کا فیصلہ درست تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کے جرم میں دانش کنیریا پر کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ برطانوی عدالت کے مطابق دانش کنیریا اپنی بے گناہی کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔